خبریں

غذرمیں مکمل طور پر شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کیا گیا

غذر(فیروز خان)عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان اور مرکزی انجمن تاجراں گلگت بلتستان کی اپیل پر گلگت بلتستان بھر کی طرح غذرمیں مکمل طور پر شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کیا گیا۔پیر کے روز صبح سے گاہکوچ بازار کے تمام تجارتی مراکز بند رکھنے کے ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹ کا پہیہ بھی جام کر دیا گیا ۔ احتجاج کے دوران نہ صرف تجارتی مراکز بند رہے بلکہ گاہکوچ شہر میں موجود تمام نجی بنکوں کو بھی بند کر دیا گیا جبکہ ٹرانسپورٹ کی بندش کی وجہ سے سکولوں اور سرکاری دفتروں میں بھی ملازمین اور طلبا کی ایک بڑی تعداد غیر حاضر ہو گئی ۔دن بھر گاہکوچ شہر میں ہو کا عالم رہا اور مارکیٹیں سنسان ہو کر رہ گئی ۔دووسری طرف ٹرانسپورٹ کی بندش کی وجہ سے مختلف مقامات پر مسافر محصور ہو کر رہ گئے۔جبکہ مریضوں کو بھی دیگر شہروں کی طرف منتقل کرنے میں بھی شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button