خبریں

ہنزہ سے اتوار کو بڑی تعداد میں لوگ دھرنے میں حصہ لینے کے لئے گلگت روانہ ہونگے۔ صدر انجمن تاجران ہنزہ

ہنزہ ( اجلال حسین ) غیر آئینی ٹیکسز کے خلاف ہنزہ میں تیسرے روز بھی ہٹرتال کا سما ں رہا۔ ہنزہ کے مصروف ترین بازار علی آباد کے مارکیٹں کھول دئیے گئے جبکہ بالائی ہنزہ کے تحصیل ہیڈ کواٹر گلمت، سوست ،ناصر آباد اور دیگر ملحقہ دکانیں بند رہی۔

انجمن تاجران ہنزہ کے صدر سلمان علی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے ساتھ حمایت کا اظہار کرتے ہوئے ضلع سے سینکڑوں کاروباری طبقے، ٹرانسپورٹرز اور عوام کی بڑی تعداد دھرنے میں حصہ لینے کے لئے گلگت روانہ ہونگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہنزہ میں چند مارکٹیں کھولنے کا مقصد عوام اور کاروباری حلقے اپنے ضرورت زندگی کے خرید وخروخت کریں اور گلگت کی طرف لانگ مارچ کرنے کے لئے تیاری کر ینگے۔ انشاللہ کل صبح سے عوام ہنزہ اور دیگر کاروباری و ٹرانسپورٹرز دھرنے میں شرکت کرنے کے لئے جوق درجوق گلگت کی طرف روانہ ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع گلگت کے علاوہ دیگر اضلاع سے تعلق رکھنے والے عوام الناس جو دھرنے میں شمولیت کے لئے گلگت جائے گے ان کے لئے گلگت کے ہوٹل ملکان نے خیرسگالی اور مہمان نوازی کے طور پر ہوٹلوں میں رہنے والوں کے لئے 5سو روپے فی کمرہ کیا گیا ہے جس کے لئے ہم بزنس ایسوسی ایشن ہنزہ ہوٹل ملکان گلگت کا شکر گزار جنہوں نے عوامی حقوق کے لئے قربانیاں پیش کی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button