عوامی مسائل

برف باری کے بعد وادی باشہ اور برالدو کے لیے رابطہ سڑکیں بند، نظام زندگی مفلوج

شگر(عابدشگری) حالیہ برف باری کے بعد وادی باشہ اور برالدو کے عوام کی پریشانیاں اور تکالیف میں اضافہ ہوگیا۔ شدیدبرف باری کے بعد نظام زندگی مفلوج ہے جبکہ سڑکیں بند ہونے سے ان علاقوں کا دنیا سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیاہے۔

محکمہ تعمیرات عامہ شگر کی جانب سے سڑکیں بحال کرنے کیلئے خاطر خواہ اقدامات نہ اٹھایا جاسکا۔ جس کیو جہ سے ان علاقوں میں خوراک کی بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

باشہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے میڈیا کو بتایا ہے کہ گذشتہ ہفتے ہونے والی برف باری کے بعد باشہ میں نظام زندگی بری طرح مفلوج ہے۔ سڑکیں بند ہونے کے بعد ان علاقوں سے دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ تسر کے آگے سڑکیں بند ہے۔جس کی وجہ سے ان علاقوں میں ذرائع آمدورفت مکمل بند ہونے کی وجہ سے مریضوں اور مسافروں کو دوسرے شہرو ں میں جانے کیلئے کئی کئی گھنٹے پیدل سفر کرکے تسر تک پہنچناپڑرہا ہے۔ جبکہ اشیاء خوردنوش اور آٹا نہ پہنچنے سے ان علاقوں میں خوراک کے بحران کا شدید خدشہ ہے۔

لوگوں نے شکوہ کیا ہے کہ محکمہ تعمیرات عامہ شگر کے پاس سڑکوں کو کھولنے کیلئے ٹریکٹر بلیڈ ہونے کے باؤجود سڑکوں سے برف ہٹانے کیلئے کوئی اقدامات نہیں اٹھارہا۔اگر بروقت سڑکوں سے برف ہٹاکر راستے نہ کھولا گیا تو انسانی المیہ ہونے کا شدید خدشہ ہے۔ لوگوں نے شگر انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ باشہ میں سڑکیں کھولنے کیلئے اقدامات کریں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button