خبریں

گلگت بلتستان میں عائد کردہ ٹیکس کے خلاف گلگت بلتستان یوتھ الائنس کا کراچی میں احتجاج

کراچی (ذیڈ اے کھرمنگی) گلگت بلتستان یوتھ الائنس نے کراچی پریس کلب میں گلگت بلتستان میں عائد کیے جانے والے ٹیکس کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے طلباء اور عمائدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی. گلگت بلتستان یوتھ آلائنس کے بینر تلے ہونے والے اس احتجاج میں گلگت بلتستان کے ترقی پسند و قوم پرست طلباء تنظیوں کے رہنماوُں نے خطاب کیا .

انہوں نےاپنے خطاب میں کہا کہ گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ نے عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاجی تحریک کو مسلکی رنگ دے کر اپنی ذہنیت کا ثبوت دیا ہے ہم اس بیان کی بھرپور مذمت کرتے ہیں. ہم وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فلفور گلگت بلتستان میں آذاد کشمیر طرز کا خود مختار سیٹ اپ دے اور گلگت بلتستان میں سٹیٹ سبجیکٹ رول کو بحال کریں.مظاہرے میں شریک تمام طلباء تنظیموں کے ذمہ داروں نے مشترکہ مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آئین پاکستان اور بین الاقوامی قرادادوں کے تناظر میں گلگت بلتستان ایک متنازعہ خطہ ہے لہذا کس بھی قسم کا ٹیکس غیر قانونی و غیراخلاقی ہے لہذا جلد ختم کیا جائے اور گلگت بلتستان میں تقریر و تحریر پر عائدپابندیاں فوری ختم کی جائے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button