عوامی مسائل

گلگت بلتستان میں غذائیت کی کمی کے سنگین مسلے سے نمٹنے کی کوششیں جاری

گلگت (پ ر) Scaling Up Nutrition (SUN پروجیکٹ کے زیر اہتمام سکریٹری پلاننگ بابر امان بابر کی زیر صدارت سٹیرنگ کمیٹی کا ایک خصوصی اجلاس ہوا جس میں غذائیت کی بہتری کے پروگرام میں مددگار محکموں کے سیکریٹری حضرات نے بھی شرکت کی ۔ گلگت بلتستان کے مختلف محکموں کے ورکنگ گروپس کے تیار کردہ منصوبوں کا جائزہ لیا گیا اور انکے مقرر کردہ احداف، زمہ داریوں اور فینانس کے متعلق عوامل پر تفصیلی بحث کر کے ان کو حتمی شکل دی گئی ۔ یاد رہے گزشتہ سال فروری 2017 سے پلاننگ اینڈ ڈولوپمینٹ ڈیپارٹمنٹ میں یونیسف کے تعاون سے SUN Unit کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جو کی گلگت بلتستان میں نیوٹریشن کے نہایت ہی خراب صورت حال میں بہتری لانے کے لیے یونیسف کے ترتیب کردہ غذائی حکمت عملی کے ذریعے متعلقہ محکموں کو فنی تعاون فراہم کرتا ہے۔عوامل کے بارے میں حالیہ (GB MICS 2016-2017)میں چیدہ چیدہ اعداد شمار شائع ہو چکے ہیں جن میں نمایاں طور پر بچوں سے متعلق ابتدائی غذائی حقائق سامنے آگئے ہیں ان میں پیدائش کے فورآ بعد دودھ دینے کا معمول 35%، چھ ماہ تک صرف ماں کا دودھ دینے کا معمول63%، چھ ماہ کے بعد بچے کو ٹھوس غذا دینے کامعمول 60%، دو سال تک مسلسل دودھ دینے کا رجحان 50.8%، اور بچے کو بوتل کا دودھ دینے کا رجحان 27.5% ماؤں میں پایا جاتا ہے ہمارے علاقے کے ماؤں میں بچو ں کے ابتدائی نگہداشت کے درجہ بالا معملات سے باآسانی یہ نتیجہ اخز کیا جاسکتاہے کہ یہ معمولات (Practices) محض بنیادی غذائی اصولوں سے نا واقفیت کی وجہ سے وقوع پذیر ہیں۔ جن میں نیوٹرشن کے بنیادی تعلیمات کے زریعے آگاہی دے کر بہتری لائی جاسکتی ہے۔ یہ زمہ داری مشترکہ طور پر نیوٹریشن پر بلاواسطہ یا بلواسطہ ا ثر انداز ہونے والے محکموں پر عائیدہوتی ہے۔ جن میں خاص طور پر محکمہ ترقی خواتین، صحت ، تعلیم ، خوراک ، پانی اور زراعت قابل زکر ہیں۔ حالیہ MICS 2016-2017 GB سے GBکے بچوں اورماؤں میں غذائیت کے پریشان کن اعداد و شمار سامنے آئے ہیں۔جن میں عمر میں کمی 16.2% کے ساتھ نمایاں ہے۔ SUNیونٹ کے پروگرام کوآرڈینیٹر ڈاکٹر نادرشاہ کے مطابق ضلع شگر میں یہ مایوس کن اعداد وشمار میں بہتری لانے کیلے SUN Unit GB نے متعلقہ مححکموں کے زریعے احداف مقرر کیے ہیں امید ہے حکومتی اور UN کے تعاون سے یہ اہداف بروقت حاصل کیے جاینگے۔ سیکریٹری پلاننگ نے تمام شرکاء پر زور دیا کہ وہ اپنے اداروں کے زریعے اس اہم مسئلے کے تدارک میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لیے محکمہ اطلاعات کا کردار بھی اہم ہے۔ ساتھ ہی ساتھ محکمہ تعلیم بھی سکولوں اور کالجز میں طلباء و طالبات میں شعور پیدا کرنے کے لیے اقدامات کرکے نیوٹریشن کی صورتحال کر مزید بہتر کر سکتا ہے۔ سیکریٹری محکمہ خوراک برہان آفندی ، سیکریٹری قانون رحیم گل، سیکریٹری اطلاعات فدا حسین اور دیگر اداروں کے زمہ داران نے بھی میٹنگ میں شرکت کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ پلاننگ ڈپارٹمنٹ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے اور اس صورتحال کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button