تعلیم

سپارکو کے زیر اہتمام ہاسی گاوا پبلک سکول کریم آباد ہنزہ میں سالانہ ہفتہ خلا کی افتتاحی تقریب منعقد

ہنزہ (اسلم شاہ) SUPARCO سپارکو پاکستان اور ہاسی گاوا میموریل پبلک سکول اینڈ کالج ہنزہ کے اشتراک سے سالانہ ہفتہ خلاء کا افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوا تقریب کے مہمان خصوصی قائم مقام ڈپٹی کمشنر ہنزہ ڈاکٹر محمد انس اقبال اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکشن ضلع ہنزہ خوشرب خان میر محفل تھے، سپارکو پاکستان اسلام آبادکے ڈپٹی ڈائریکٹر افتخار بھٹی کے علاوہ سپارکو پاکستان کے اعلیٰ حکام ،ضلع ہنزہ کے تعلیمی اداروں کے سربراہان و اساتذہ اور ہنزہ بھر کے سرکاری اور غیر سرکاری تعلیمی اداروں سے منتخب طلبہ وطالبات کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس موقعے پر سپارکو پاکستان اور ہاسی گاوا میموریل پبلک سکول اینڈ کالج ہنزہ کے اشتراک سے سالانہ ہفتہ خلاء کا باقاعدہ افتتاح قائم مقام ڈپٹی کمشنر ضلع ہنزہ ڈاکٹر محمد انس اقبال نے کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام ڈپٹی کمشنر ہنزہ ڈاکٹر محمد انس اقبال نے کہاکہ یہ ہاسی گاوا میموریل پبلک سکول اینڈ کالج ہنزہ کو اعزاز حاصل ہے کہ پورے پاکستان میں صرف یہ ایک ایسا ادارہ ہے جسے باقاعدگی کے ساتھ یوم ہفتہ خلاء منانے کا اعزاز حاصل ہے ۔اس موقعے پر انہوں نے کہاکہ سپارکو پاکستان اور ہاسی گاوا میموریل پبلک سکول اینڈ کالج کے اشتراک سے منعقد ہ یہ پروگرام ہنزہ کے تمام تعلیمی ادارں کے لیے اور تمام تعلیمی اداروں کے طالبعلموں کے لیے جدیداصول تعلیم کے مطابق سیکھنے میں معاون ومدد گار ثابت ہوگا۔

تقریب سے ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکشن ضلع ہنزہ خوشرب خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگراموں کا انعقاد تمام تعلیمی اداروں کے لیے ایک مشعل راہ ہے جس سے نہ صرف طالبعلموں کو جدید طریقہ تعلیم سے آشنائی حاصل ہوتی ہے بلکہ طلباء کو ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ حاصل کرنے کا موقعہ میسر آتا ہے۔

پرنسپل ہاسی گاوا میمویل پبلک سکول اینڈ کالج نظیم امان نے مہمانان خصوصی اور شریک تمام طلباء کوخوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ ہاسی گاوامیموریل پبلک سکول اینڈ کالج کو مسلسل پانچ سال ہفتہ خلاء سپارکو کے اشتراک سے منانے کا اعزاز حاصل ہے اس پروگرام سے اب تک ضلع ہنزہ کے علاوہ دیگر اضلاع کے سرکاری اور غیر سرکاری تعلیمی ادارں کی طالبعلموں کی ایک بڑی تعداد مستفید ہوئی ہے،

اس موقعے پر مختلف ضلع ہنزہ کے مختلف سرکاری اور غیر سرکاری سکولوں کے طلبہ و طالبات کو واٹر راکٹ اور واٹر راکٹ کی تیاری کے عمل کو سیکھانے کے لیے ایک سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء نے عملی طور پر واٹر راکٹ تیار کئے جو کہ بعدازاں سکولوں کے مابین مقابلوں میں استعمال کئے جائے گے۔

تقریب میں بین الاقوامی یوم خلاء کے مناسبت سے ڈرامے ،خاکے اور ٹیبلو پیش کئے گئے اور اس دن کی اہمیت کو اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button