معیشت

شگر میں پراسرار بیماری سے پالتو جانور اور مویشی ہلاک

شگر(عابدشگری)یونین کونسل الچوڑی کے گاؤں سکم تھنگ میں پالتوجانوروں اور مویشیوں میں پر اسرار بیماری پھیل گئی۔بروقت ویکسین نہ ہونے کی وجہ سے درجنوں جانور ہلاک ہوگئے۔سکم تھنگ سے تعلق رکھنے والے محمد اسماعیل نے میڈیا کو بتایا کہ سکم تھنگ میں گذشتہ کئی دنوں سے مویشیوں میں پراسرار بیماری پھیل رہا ہے۔ بروقت علاج اور ویکسین نہ ہونے کی وجہ سے بیشتر جانور مررہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہاں جانوروں میں جلدی بیماری تیزی سے پھیل رہا ہے۔ بیماری کی وجہ سے جانوروں کی بال جھڑ رہے ہیں اور سردی کی وجہ سے جانور ہلاک ہورہے ہیں۔ یونین کونسل الچوڑی میں جانوروں کی علاج کیلئے کوئی مناسب سنٹر موجود نہ ہونے کی وجہ سے ان جانوروں کو ویکسین کرانا مشکل ہورہاہے انہوں نے محکمہ حیوانات اور ویٹرنری حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ الچوڑی میں فوری طور جانروں کی ویکسنیشن کیلئے اقدامات کرایا جائے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button