صحت

صحتمند زندگی کے لئے منشیات کے استعمال اور دیگر مضر سرگرمیوں سے دور رہنے کی ضرورت ہے، عاصم رضا سیکریٹری سوشل ویلفیر

اشکومن(کریم رانجھا) ؔ اچھی تعلیم اور اچھی صحت بنیادی انسانی ضروریات ہیں،نوجوان نسل منشیات ودیگر غیر صحتمندانہ سرگرمیوں سے دور رہیں،نوجوانوں کے لئے یوتھ ایکسچینج پروگرام ترتیب دئے جارہے ہیں،معذور اور بیوہ خواتین کے لئے کیش ایوارڈ اور سلائی مشینیں فراہم کئے جائیں گے جس سے خاندان کی مالی مدد ہو سکے گی ،سڑک کی خستہ حالی کے حوالے سے متعلقہ حکام سے بات کروں گا،سیکریٹری سوشل ویلفئیر عاصم رضا ٹوانہ کا گنج آباد اشکومن میں منعقدہ میڈیکل کیمپ کے موقع پر خطاب۔غذر پریس کلب،سوشل ویلفئیر،ویمن ڈویلپمنٹ اور پاپولیشن ویلفئیر کے تعاون سے اشکومن کے دور افتادہ مقام گنج آباد میں منعقدہ طبی کیمپ کے دورے کے موقع پر سیکریٹری سوشل ویلئفیر عاصم رضا ٹوانہ کا کہنا تھا کہ منشیات کے حوالے سے بالائی اشکومن بدنام ہے ،نوجوان نسل اس لعنت سے دور رہیں،اس سلسلے میں محکمہ سوشل ویلفئیر نے کئی اقدامات کئے ہیں ۔سوشل ویلفئیر کا ادارہ علاقے سے منشیات کے خاتمے ،معذور افراد،بیوہ خواتین کی امداد پر کام کررہی ہے اور بہت جلد کئی بہتر کام علاقے میں ہوتے ہوئے نظر آئیں گے۔قبل ازیں جمیلہ شیر انچارچ/سوشل ویلفئیر آفیسر گلگت ڈویژن نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا اور کہا کہ سوشل ویلفئیر کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ وہ علاقے کے دور افتادہ مقامات تک عوام کو صحت کی سہولیات پہنچائی جائیں اور اشکومن کے علاقے میں یہ پانچواں طبی کیمپ ہے،جس کے لئے ماہر ڈاکٹرز،لیڈی ڈاکٹر اور محکمہ بہبود آبادی کی خدمات حاصل کی گئی ہیں اور ایک روزہ کیمپ سے چار سو افراد نے استفادہ کیا ،مریضوں میں مفت ادویات تقسیم کی گئیں۔بالائی اشکومن میں منشیات کے استعمال کی وجہ سے سماجی زندگی بری طرح متاثر ہے جس کے لئے تمام سرکاری وغیرسرکاری اداروں کو مل کر چلنے کی ضرورت ہے ،۔علی مدد ،صدر لوکل کونسل ایمت نے علاقے کے مسائل پر روشنی ٖڈالتے ہوئے کہا کہ علاقے کے نوجوان نسل کو منشیات سے بچانے کے لئے خصوصی اقدامات کی ضرورت ہے ۔علاقے میں غیر نصابی سرگرمیوں کی کوئی سہولت دستیاب نہیں ،حکومتی کارکردگی بھی نہ ہونے کے برابر ہے،جس سے علاقے کے جوانوں میں بے چینی بڑھ رہی ہے،اگر علاقے میں سیاحت اور دیگر شعبوں کی حوصلہ افزائی کی جائے تو علاقے سے غربت کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔اس موقع پراکرام الللہ بیگ ڈائریکٹر محکمہ بہبود آبادی، سوشل ویلفئیر آفیسر دیامر/استور مراد جان،سایورج بہادر غذر بھی موجود تھے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button