عوامی مسائل

پارکنگ کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے شگر میں‌ٹریفک کا نظام مشکلات کا شکار

شگر(نامہ نگار)پارکنگ کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے شگر میں ٹریفک کا مسئلہ دن بدن گھمبیر ہوتا جارہا ہے۔آئے روز ٹریفک اہلکاروں اورٹرانسپورٹروں کے درمیان تلخیاں معمول بن گیا۔حسینی چوک پر گاڑی کھڑی کرنا شجر ممنوعہ بن چکا ہے۔تفصیلات کے مطابق نوزائیدہ ضلع شگر کے بازار میں شگر انتظامیہ کی ہدایت پر ٹریفک حکام کی جانب سے ٹرانسپوٹروں کوگاڑیاں کھڑی کرنے سے منع کرنے پر حسینی چوک شگرپر ٹریفک اہلکاروں اورٹرانسپوٹروں کے درمیاں توتو مے مے ہونا معمول بن گیا ہے۔ٹرانسپوٹروں کے مطابق شگر انتظامیہ کی جانب سے گاڑیوں کی پارکنگ کیلئے جگہ مختص کئے بغیرگاڑی ڈرائیوروں اور ٹرانسپورٹروں کو تنگ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے حسینی چوک شگر پر گاڑی کھڑی کرنا جرم ہے تو چوک سے ہوٹل اور دکانوں کو بھی ہٹایا جائے۔مسافر گاڑیاں ہوٹل میں کھانا کھانے کیلئے کھڑی کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا ہے کہ شگر انتظامیہ ٹرانسپوٹروں کو پارکنگ کیلئے جگہ الاٹ کریں بصورت دیگر ٹریفک حکام کی جانب سے اس طرح تنگ کرنے کا مزیدسلسلہ جاری رہا تو احتجاج پر مجبور ہونگے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button