خبریں

دیامر بھاشہ ڈیم کے سب سے بڑے سٹیک ہولڈرز ہم ہیں، پلاٹس کی فراہمی میں‌تاخیر ہو رہی ہے، سونیوال قبائل

چلاس(مجیب الرحمان) حقیقی متاثرین ڈیم اور سونیوال قبائل دیامر ڈیم کا سب سے بڑا سٹک ہولڈر ، ماڈل ویلیج میں پلاٹس اور زرعی اراضی فوری فراہم کی جائے۔ پلاٹس کی فراہمی میں تاخیر سے سو فیصد متاثر ہونے والے حقیقی متاثرین بے چینی کا شکار ہیں۔ 2007کی سروے کے مطابق متاثرین کو پلاٹس فراہم کئے جائیں۔واپڈا ملازمتوں میں سونیوال قبائل کی آبادی کے تناسب سے خصوصی کوٹہ مختص کرے۔ان خیالات کا اظہار حقیقی متاثرین ڈیم سونیوال قبائل کے راہنماؤں مولانا عبدالباری،مولانا محمد عثمان،مولانا کفایت اللہ،مفتی عتیق الرحمان،مولانا انعام اللہ،حاجی عبدالستار،مولانا خان محمد،حاجی جان عالم،حاجی سید عالم ،حاجی شیر افضل و دیگر نے اجلاس کے بعد جاری کردہ پریس ریلیز میں کیا۔ان راہنماؤں کا کہنا تھا کہ ہرپن داس اراضی 1978کے ناتوڑ رولز کے مطابق خالصہ سرکار تھا اور اس اراضی کو تمام متاثرین کے لئے مالیاتی پیکیج کے طور پر حکومت نے فراہم کی تھی۔اس اراضی سے سونیوال قبائل کو محروم رکھا گیا ہے۔ہرپن داس اراضی پر سونیوال قبائل کا بھی اتنا ہی حق ہے جتنا دوسرے فریق کا ہے۔2009-10 کے درپردہ غیر قانونی معاہدات کو کالعدم قرار دیا جائے اور سونیوال قبائل کے ساتھ معاہدہ کیا جائے۔اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ 8فروری 2018اسلام آباد میٹنگ کے فیصلوں سے سونیوال قبائل کو آگاہ کیا جائے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پائین گاؤں کے رہائشی مہتاب نامی نوجوان کے قتل کے چار روز گزرنے کے باوجود اصل قاتلوں کو گرفتار نہ کیا جانا افسوسناک ہے۔قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کر لیا جائے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button