اموات

ہنزہ کی مشہور سماجی شخصیت نمبردار شاہ حیات مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے

ہنزہ (بیو رو رپورٹ)ہنزہ کے مشہور و معروف سماجی کارکن نمبردار شاہ حیات مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے مرحوم کی عمر تقریباً72 برس کی تھی۔ہنزہ مرتضی آباد سے تعلق رکھنے والا سماجی وسیاسی کارکن نمبردار شاہ گل حیات ولدمحمد لطیف مختصر علالت کے بعد گزشتہ روز انتقال کر گئے ان کی عمر 72برس کی تھی۔ مرحوم نے اپنی زندگی میں نہ صرف ہنزہ سطح ان کی خدمات ہے بلکہ گلگت بلتستان سطح پر مختلف علاقائی و سماجی کاموں میں ان کا بھر پور کر درا رہا تھا مرحوم شاہ گل حیات گزشتہ چالیس سالوں سے مرتضیٰ آباد ہنزہ میں بحیثت نمبردار عوام کے خدمت کرتے تھے مرحوم کی علاقے کی تعمیر وترقی میں ان کا اہم کردار ہیں۔ مرحوم کی موت پر عوامی حلقوں نے ان کی خدمات کو سہراتے ہوئے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ ان کی روح کو دائمی سکون نصیب کریں اور لاوحقین کو صبر جمیل عطا کر ے۔ مرحوم شاہ گل حیات کو ہزاروں سگواروں کی موجودگی میں ان کے آبائی گاوں مرتضیٰ آباد میں سپرد خاک کیا جس میں ہنزہ اور گلگت کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے سیاسی، مذہبی ، انتظامیہ اور علاقے کی عوام نے بڑی تعداد نے مرھوم کی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔ مرحوم کی سگوار میں بیوہ ، چار بیٹے اور ایک بیٹی چھوڑ گئے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button