نامکمل تعلیمی منصوبے یاسین کے ترقی کی راہ میں رکاوٹ
یاسین (معراج علی عباسی )گورنمنٹ ہائرسیکنڈی سکول فارگرلزطاوس اور بروکوت کو ہندور سے ملانے والی جیب ایبل لکڑی کا پل کا منصوبہ گزشتہ دس سالوں سے زیرالتواء ہے ۔عوامی اہمت کے حامل دونوں منصوبوں کے لیے حکومت کی طرف سے مختص رقم کو منصوبوں پر کام کیں بغیر ہڈپ نے والے دو سیاسی طور پر بااثرٹھیکیدار رفوچکرہوگئے ہیں ۔گور نمنٹ ہائرسیکنڈری سکول فار گرز طاوس کے بالائی منزل کے چھت کے علاوہ بلڈنگ کی دروازیں کھڑکیاں تک نہیں ہے ۔ہائرسیکنڈری سکول کے سینکڑوں طالبات بغیردروازوں اور کھڑکیوں کے کلاس رومزمیں بیٹھ کر پڑنے پر مجبور ہیں ۔جبکہ یاسین کے بالائی گاوں ہندور اور بروکوت کوملانے والی لکڑی کے جیب ایبل پل کے دونوں اطراف کے دیواریں گزشتہ دس سالوں سے نامکمل ہے ۔جس باعث 100گھرانوں سے زیادہ آبادی پر مشتمل بروکوت کے رہائشی گزشتہ دس سالوں سے پیدل چلنے پر مجبور ہیں ۔یاسین کے عوامی حلقوں نے ڈی سی غذر سے مطالبہ کیا ہے کہ جس طرح ڈسی سی غذر ڈسٹرکٹ غذر کے ہیڈکوارٹرمیں موجود نامکمل منصوبوں کی نگرانی اور متعلقہ ٹھیکیداروں کیخلاف کاروائی کرنے کا اعلان کیا ہے اسی طرح یاسین میں گزشتہ دس سالوں سے نامکمل گورنمنٹ ہائرسیکنڈری سکول فار گرلزطاوس اور بروکوت جیب ایبل پل کے منصوبوں کو مکمل کرانے میں اپنا کردار ادا کرے ۔