ماحول

یاسین میں‌شجرکاری مہم کا آغاز، 30 لاکھ پودے لگانے کاہدف ہر صورت پورا کرنے کا عزم

یاسین (معراج علی عباسی ) گرین پاکستان پراجیکٹ کے تحت محکمہ جنگلات کے تعاون سے گورنمنٹ انٹرکالج فار بوائزطاوس یاسین اور گورنمنٹ گرلزانٹرکالج طاوس یاسین میں یوم شجرکاری کے موقع پر ایک شاندار تقریب منعقدہوئی ۔تقریب میں وزیرجنگلات عمران وکیل ،وزیرایکسائزاینڈٹیکسیشن حیدر خان ،ممبرقانون ساز اسمبلی راجہ جہانذیب ،مشیربرائے سی ایم جی بی غلام محمد چیف کنزرویٹرمحکمہ جنگلات ولایت نور کے علاوہ عمائدین یاسین انٹرکالج فاربوائے ایندگرلزکے طلباء وطالبات نے شرکت کیا۔پروگرام میں شامل مہمانان نے انٹرکالج فاربوائزطاوس اور انٹرکالج فارگرلزمیں پودے لگاکر شجرکاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرجنگلات عمران واکیل نے کہا کہ ن لیگ کے صوبائی حکومت نے گرین پاکستان پروگرام کے تحت گلگت بلتستان میں پودے لگانے کے لیے 40کروڑ روپے مختص کیا ہے اس سال ہربشردو شجرکے تحت 30لاکھ پودے لگانے ٹارگیٹ ہرصورت پورا کیا جاے گا۔انہوں نے کہا کہ غذر میں گرین پاکستان کے تحت شجرکاری کا مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہم نے غذر میں 1لاکھ 60ہزار کا ٹاگیٹ رکھا تھا میں آج یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محوس کررہا ہوں کہ غذر میں ایک لاکھ 60ہزار کے بجائے اپ تک 3لاکھ پودے لگائیں جاچکے ہیں اور پودے لگانے کا سلسلہ مزیدجاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے صوبائی حکو مت نہ صرف جنگلات کے حوالے سے کام کرہاہے بلکہ صوبائی حکومت نے ،تعلیم ،صحت ،مواسیلات ،انفرسٹریکچیرکے شعبے میں بھی اہم کامیابیاں حاصل کیا ہے ۔انہوں انٹرکالج فاربوائے طاوس کی بلڈنگ کے ساتھ متصلہ محکمہ جنگلات کے 25کنال زمین کو کالج کے لیے دینے کا اعلان کرتے ہوے کہا کہ جنگلات سے تعلیم کی اہمت بہت زیادہ ہے یاسین کے تعلم دوست ماحول کو دیکھتے ہوئے کالج سے متصلہ محکمہ جنگلات کے 25کنال زمین کو قانونی تقاضے پوراہونے پرکالج کے نام کروگا۔تقریب سے اپنے خطاب میں وزیرایکسائزاینڈٹیکسیشن حیدر خان نے کہا کہ علاقے میں جنگلات لگانے کے ساتھ ساتھ علاقے میں موجد تعلیمی مسائل کو حل کرنا ہم سب کی زمداری ہے ۔انٹرکالج طاوس کی پی سی فور اور دیگر مسائل کی حل کے لیے اپنا کردار ادا کروگا۔انہوں نے کہا اپ لوگ دعاکرے کہ ن لیگ کے صوبائی حکومت کو اپنی مدت پوراکرنے کاموقع ملے تو انشاء اللہ گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں سرکاری اداہ جات کے قیام کو ممکن بنانے گے ۔
انہوں تقریب میں موجد حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والے ممبرقانو ن ساز اسمبلی راجہ جہانزیب کے جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت کی پالیسی ہے کہ ہم ن لیگ سے تعلق رکھنے والے ممبران کو ان کے سالانہ اے ڈی پی کے علاوہ خصوصی گرنٹ کے تحت بڑے بڑے منصوبے دیتے ہے مگر اپ کا ممبرحزب اختلاب کے ہونے کے باعث اس سے خصوصی گرانٹ نہیں ملتا ہے وہ صرف اپنے سالانہ بجٹ پر گزارہ کرتا ہے ۔تقریب سے اپنے خطاب میں ممبرقانون ساز اسمبلی راجہ جہانذیب نے کہا کہ گلگت بلتستان 15لاکھ کی آبادی پر مشتمل پاکستان کا سب سے اہم خطہ ہے ۔ہم سی پیک کے گیٹ وئے اور پاکستان کو اندھروں سے نکلنے کے لیے 50ہزار میگاواٹ بجلی دینے کی صلاحت رکھنے اور پاکستان کے نظریاتی سرحدوں کے پاسبان ہے ۔اگر گلگت بلتستان کے سیاسی نمائندے پاکستانی سیاست دانوں کے نقشقدیم پرچلتے ہوئے یہاں بھی پارٹی پارٹی کا کھیل کھیلنے کی کوشش نہ کرئے ہم سب نے مل کراپنے علاقے کی تعمیروترقی اور عوامی مسائل کو حل کرنا ہے ۔انہوں نے اپنے سالانہ اے ڈی پی سے انٹرکالج طاوس کی بونڈی وال کو تعمیرکرنے کالج میں پانی کی فراہمی اور یاسین کے نوجوانوں کے لیے فٹ بال سٹیڈیم تعمیر کرنے کا اعلان کیا۔تقریب سے اپنے خطاب میں مشیربرائے سی ایم جی بی غلام محمد نے کہا کہ میں صوبائی حکومت کے ایماپر جاری شجری کاری مہم کے کو گلگت بلتستان کے کونے کونے تک پہنچانے پر میں وزیرجنگلات عمران وکیل اور محکمہ جنگلات کا مشکورہوں ۔انہوں نے کہا کہ یاسین ایک تعلیم دوست علاقہ ہے میں نے یاسین میں دو کالجز کا بنیاد رکھا آج میں اس تقریب میں فخریہ طور پر اعلان کرتا ہوں کہ میں آج اپنے ساتھ گورنمنٹ انٹرکالج فارگرلز کے لے پانچ ٹیچرز کا کریشن اپنے ساتھ لیکر آیا ہوں اور ساتھ صوبائی حکومت کے جانب سے انٹرکالج فار گرلز کے لیے بس کی چابی میرے جیب میں اور بس کالج کے دروزے پر کھڑا کیا ہوں ۔ انہوں نے کولج میں طلباء کے کیرکونسیلنگ کے لیے 1ایک لاکھ 20ہزار روپے نقد دینے کا بھی اعلان کیا۔تقریب کے اخرمیں مشیربرائے سی ایم جی بی غلام محمد نے انٹرکالج طاو س یاسین کے پرنسپل کو کالج بس کی چابی پیش کیا۔اور محکمہ جنگلات کے جانب سے تقریب میں موجود مقامی عمائدین کو مہمانوں نے گفت کے طور پر پودے پیش کیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button