تعلیم

یاسین کے گاوں سندھی میں‌واقع گرلز مڈل سکول میں‌ 280 طالبات، دو استانیاں

یاسین (معراج علی عباسی ) گورنمنٹ گرلزمڈل سکول سندھی میں 280طالبات کو پڑھانے کے لئے صرف استانیاں موجود، تدریسی عمل تہس نہس ہو گیا۔ استانیں دو دو کلاسوں کو ایک ساتھ بٹھا کر پڑھانے کی کوشش کرتی ہیں۔

یاد رہے کہ اساتذہ کی شدید کمی کے باوجود اس سال پرائمیری اور مڈل کلاس کے بورڑ امتحانات میں گرلزمیڈل سکول سندھی کا نتیجہ 100فی صد رہا ہے۔ جبکہ سکول میں پرائیویٹ طور پر چلنے والے نہم و دہم کی جماعتوں کے امتحانات میں سکول کا رزلٹ 76فی صد رہا ہے۔

سندھی کے عوامی حلقوں نے محکمہ تعلیمات غذر سے مطالبہ کیا ہے کہ سکول میں موجودطالبات کی قابلیت اور صلاحیتوں کو مدنظررکھتے ہوئے گرلزمڈل سکول سندھی میں تدریسی عمل  مزید بہتربنانے کے لے اساتذہ کی تعیناتی یقینی بائی جائے۔

 

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button