جرائم

استور: موٹر سائیکلوں کے ورکشاپ میں‌ جنریٹر کا دھواں‌بھرنے سے اٹھارہ سالہ نوجوان مزدور جان بحق

استور (سبخان سہیل) ضلع استور میں پتی پورا کے مقام پر موٹر سایئکلز کے ورکشاپ پر کام کرنے والا گھر کے واحد کفیل 18 سالہ نوجوان مصباح الدین والد ہمایون  دکان پر جنریٹر کا دھواں  بھرنے سے جان بحق.

تفصلات کے مطابق استور بازار میں موٹر سائیکلوں کی دوکان پر کام کرنے والا نوجوان مزدو جنریٹر کا دھواں بھر جانے سے ہلاک ہوگیا جب کہ دوکان کا مالک خوشام الدین اور ساتھی  تشویش ناک حالت میں ہیں۔

ڈی ایس پی استور محمد شرین کے مطابق مصباح الدین موٹر سایکل کی دوکان پر بطور ملازم کام کررہا تھا محرحوم کے  والد کے مطابق دوکان سے گھر واپس جانے کے لئے جب اپنے نوجوان بیٹے کو بلانے کے لئے دوکان پر گیا تو دروازہ اندر سے بند تھا جس پر انھوں نے زور سے دھکا دے کر دروازہ کھولا تو ان کا بیٹا موقع پر ہی جانبحق ہوگیا تھا جب کہ دوکان کا مالک دروازے  کےپاس آ کر ایڑیاں رگڑ رہا تھا۔ تینوں افراد کو فوری طور پر قریبی ہسپتال استور ڈی ایچ کیوں پہنچایا گیا جہاں پر ایم ایس ڈاکٹر نواب خان نے مصباح الدین کے موت کی تصدیق کردی۔ دیگر  دو متاثرہ افراد کو فوری طور پر علاج کے لئے گلگت روانہ کیا گیا ہے.

ہلاک ہونے والے مزدور کا تعلق استور سے ملحقہ گاوں فینہ سے تھا جب کہ زخمی نوجوانوں کا تعلق جگلوٹ سے ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button