Uncategorized
چالیس سال تک محکمہ جنگلات میںخدمات سرانجام دینے کے بعد یاسین کی ہر دلعزیز شخصیت فرائض سے سبکدوش ہوگئے
یاسین (ڈسٹرکٹ رپورٹر) یاسین کے ہردل عزیزشخصیت شیرولی خان چالیس سالوں تک محکمہ جنگلات میں باحثیت فارسٹ گارڑ خدمات سرانجام دینے کے بعد ملازمت سے سبکدوش ہوگئے ۔شیرولی خان کے بہترین خدمات میں مدنظررکھتے ہوئے محکمہ جنگلات غذر کے جانب سے ان کے چالیس سالہ خدمات کے اعتراف میں ریسٹ ہاوس میں ایک شاندار الودعی تقریب منعقدئی ۔تقریب میں محکمہ جنگلات یاسین کے حکام اور یاسین بھرسے مختلف سیاسی ،سماجی و مذہبی حلقوں سے تعلق سینکڑوں افراد کے علاوہ یاسین تحصیل انتظامیہ کے حکام نے شرکت کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقرین نے شیرولی خان کی خدمات کو سہراتے ہوئے ان ہے خراج تحسین پیش کیا۔تقریب سے قبل آر ایف اوراجہ محبوب اور فارسٹرعبدالعزیزنے محکمے کے جانب سے شیرولی خان کو روایتی ٹوپی اور وسکیٹ پیش کیا۔جبکہ یاسین کے معروف سماجی شخصیت و ریٹائرڈ فارسٹرراجہ شاہ قیوم المعروف شاہ میکی اور دیگرمہمانوں میں شیرولی خان کو پھولوں کے ہارپہنائیں ۔تقریب سے یاسین کے معروف یاسی شخصیت راجہ لیاقت علی خان ،تحصیلدار یاسین محمدعاقیب ،آرایف او محکمہ جنگلات راجہ محبوب ،اور دیگرنے خطاب کیا۔تقریب کے اخرمیں محکمہ جنگلات کے جانب سے فارسٹرمحکمہ جنگلات غذر عبدالعزیزنے تقریب میں شامل تمام مہمانوں کافردا فردا شکرایہ ادا کیا۔اس دوران دیسی بینڈکے تھاپ پر یاسین کے فنکاروں نے ثقافتی رقص پیش کیا۔تمام مہمانوں اور محکمہ جنگلات کے حکام نے ریٹائڑہونے والے فارسٹ گارڑ کو ریسٹ ہاوس یاسین سے گاڑیوں کی ریلی میں ان کے آبائی طاوس پہنچایا جہاں شیرولی خان نے تمام مہمانوں کو اپنے رہائش گاہ پر ظہرانہ دیااور مہمانوں کا شکریہ اداکیا۔