بلاگز

فیض اللہ فراق کے بارے میں چند حقائق 

تحریر عیسٰی خان دانش

فراق کے قد کے برابر نہ آ سکے جو لوگ
فراق کے پاؤں کے نیچے کھدائی کرنے لگے

اس بات میں کوئی شک نہیں کہ فیض اللہ فراق تھک کوٹ کے ایک معتبر گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں فراق اللہ تعالیٰ کے طرف سے گلگت بلتستان کے لوگوں کیلئے ایک حسین و جمیل تحفہ ہے کیوں کہ فراق پہاڑوں جیسا بلند حوصلہ رکھنے والے دریا دل انسانوں میں سے ہے پر چند نام نہاد لوگوں کے من گھڑت الزامات کی وجہ سے وزیر اعلٰی کشروٹ نے اُسے معطل کر دیا تھا کشروٹ کے وزیر اعلٰی کے شانہ بشانہ اور آس پاس ذاتی مفادات کے کئی ٹولے ہیں پر انکی آج تک کوئی انویسٹیگیشن نہیں ہوئی آخر کیوں۔؟آج فیض اللہ فراق نے مستعفی ہونے کا باضابطہ طور پر اعلان بھی کر دیا ہے کیوں کہ فراق کسی عہدے کا محتاج نہیں کیوں کہ فراق کے اندر اتنی خداداد صلاحیت ہے کہ وہ بغیر کسی عہدے کے بھی اپنے قلم سے ہمیشہ کی طرح گلگت بلتستان کے لوگوں کی مدد کیلئے تیار ہے اور رہیگا۔یوں تو فراق کے مسلم لیگ کیلئے گلگت بلتستان اور پاکستان میں ناقابل فراموش قربانیاں ہیں لیکن مسلم لیگ میں فیض اللہ فراق اور چودھری نثار جیسے باصلاحیت لوگوں کی کوئی قدر نہیں کیوں کہ مسلم لیگ ایک جمہوری پارٹی نہیں۔سونے کا قدر ( سونار ) زرگر کے پاس ہوتا ہے کسی پٹواریوں اور لیگیوں کے پاس نہیں اگر فراق جیسے عظیم ہستیاں تحریک انصاف کے پاس ہوتے تو آج اپنی قابلیت کی وجہ سے گلگت بلتستان کا نقشہ بدل کر رکھ دیتے لیکن بد قسمتی کی وجہ سے آج فراق جیسے عظیم لوگ تحریک انصاف میں نہیں۔۔۔۔انشاء اللہ وہ وقت بھی زیادہ دور نہیں کہ فراق جیسے زہین و فطین لوگ تحریک انصاف میں شمولیت کر کے اپنا اور گلگت بلتستان کا نام ایک بار پھر سے روشن کر دینگے ۔دوسری بات فراق نے اپنے اپر بے بنیاد اور من گھڑت الزامات لگنے کی وجہ سے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا باضابطہ طور پر اعلان کرتے ہوئے گلگت بلتستان بلکہ پورے پاکستان میں ایک لازوال کارنامہ سر انجام دیا ہے اور انویسٹیگیشن کمیٹی کے ساتھ بھر پور تعاون کا بھی اظہار خیال کیا ہے اس طرح کے عظیم کارنامے وہی لوگ سر انجام دیتے ہیں جنکا دامن آب زم زم کی طرح پاک اور صاف ہوتا ہے ۔ہم اور آپ سب کو اس بات کا بخوبی علم ہے کہ جسکا دامن ناپاک ہوتا ہے تو وہ لوگ تو سڑکوں پر پوچھتے پھرتے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا۔۔۔۔لیکن فراق کا دامن صاف تھا اسلئے مجھے کیوں نکالا کے بجائے باعزت طریقے سے مستعفی ہو گئے ۔ہم وزیر اعلٰی کشروٹ کے بجائے فراق کے شانہ بشانہ کھڑے تھے ، ہیں اور انشاء

اللّ? رہینگے کیوں کہ فراق جیسے عظیم لوگ صدیوں بعد دھرتی میں جنم لیتے ہیں۔

اللہ تعالیٰ فیض اللہ فراق کو صحت کاملہ ، دائما اور عمر دراز سے نوازے تاکہ مزید بھی اپنی قابلیت کے بل بوتے پر گلگت بلتستان کا نام دنیا میں روشن کر سکے ۔۔۔آمین۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button