اہم ترین

تاجروں‌نے پیر کے روز گلگت سے سوست تک احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان کردیا

گلگت( سٹاف رپورٹر) ایک ماہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود ایف بی آرکی ہٹ دھرمی برقرار، امپوٹرز ایکسپوٹرز اسوسی ایشن کی جانب سے سلک ڈرائی پورٹ میں شروع کئے جانے والے وی بوک نظام کے خلاف احتجاج میں مذید شدت آگئی ۔تاجروں نے پیر کے روز سے گلگت سے سوست کی جانب احتجاجی ریلی کا اعلان کرتے ہوئے سوست پہنچ کر کسٹم چیک پوسٹ میں علامتی دھرنے کا اعلان کردیا۔جس میں اگلے لاعمل کا اعلان کیا جائیگا۔ اتوار کے روز اجلاس کے بعد امپورٹرز اینڈ ایکسپورٹز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ کسٹم حکام کی ہٹ دھرمی سے پاک چین تجارت ایک ماہ سے معطل ہے ۔ تجارت نہ وہنے کے بعد ملک کو روزانہ کروڑوں کا نقصان اُٹھانا پڑرہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ تاجروں سے اپنی جمع پونجی خرچ کر کے اپنے بچوں کی پیٹ پالنے کے لئے تجارت شروع کیا ہے لیکن کسٹم حکام کی ہٹ دھرمی ، ٹیکس کا نفاذ اور وی بوک کے نظام رائج کرنے سے تاجر دیوالیہ ہونے جارہا ہے جس کہ شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور وی بوک سمیت ٹیکس کے نفاظ کی مخالفت کرتے ہیں۔ امپورٹرز ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ 1985میں پاک چین معاہدے کے تحت کاروبار پر عمل درآمد کیا جائے اور تاجروں کو کاروبار میں مراعات دیا جائے ۔ایکسپورٹرز اینڈ امپورٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے تاجر ایک عزت دار لوگ ہیں مگر ہمسائیہ ملک میں داخل ہونے سے پہلے خنجراب بارڈر سے تاجروں کی بے عزتی شروع ہو تی ہے جگہ جگہ تاجروں کی تلاشی لے کر ہمیں بء عزت کیا جاتا ہے ۔ پاکستان سے کوئی بھی سامان چین لے جانے کی اجازت نہیں دی جاتی ہے حالانکہ 1985میں دونوں ملکوں کے درمیاں بارٹر سسٹم مال کے بدلے مال کے معاہدے پر دستخط ہو ئے تھے لیکن اس پر عمل درآمد نہیں ہو رہا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اور انتظامیہ کو کئی دفعہ اس مسائل سے آگاہ کیا تھا لیکن اس پر عمل درآمد نہیں ہو سکا۔ اب تاجروں کے پاس احتجاج کے علاوہ اور کوئی حل موجود نہیں ہے ۔ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ پیر کے روز سے کسٹم حکام کے خلاف احتجاج کیا جائے گا ۔ گلگت سے پاک چین تجارتی مقام سوست تک ریلی نکالی جائے گی اور سوست کے مقام پر دھرنا دیا جائے گا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button