نگر کے مختلف علاقوںمیں خطرناک آوارہ کتوں کے ریوڑ گھوم رہے ہیں، مویشیوںاور انسانوںپر حملوںکے واقعات
نگر ( بیورو رپورٹ) نگر مین ٹاؤن ایریاء سمیت کے کے ایچ پر آباد مختلف آبادیوں میں کتوں کا راج کتا مار مہم کے لئے کوئی ادارہ موجود ہے اور نہ ہی افرادی قوت ،عوام کے کھیت کھلیان، گھر بازار اور گلیاں آوارہ اور بھاؤلے کتوں سے بھر گئے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع نگر کے تجارتی ایریاء چھلت ٹاؤن سمیت کے کے ایچ پر قائم مختلف علاقوں میں کتوں کے ریوڑ رات کے اوقات میں زور و شور سے بونک کر آسمان سر پر اٹھاتے ہیں،دن کے اوقات علمدار چوک کے چاروں اطراف اپنی اپنی ٹولیوں میں غراتے گاڑیوں کے نیچے ارام کرتے بیٹھے ہوتے ہیں بازار میں سودا سلف لینے آنیوالے لوگ اور علاقے کی عوام ڈر کے مارے روڑ سے ایک طرف چلتے نظر ااتے ہیں جبکہ شام کے بعد گھروں سے نکلنے لگتے ہیں تو اپنے ساتھ کوئی ڈنڈا یا پتھر ہاتھ میں اٹھا کر ایکدوسرے کے گھروں میں چلے جاتے ہیں ۔ کتوں کا کئی بار دن دیہاڑے بھیڑ بکریوں سمیت انسانوں پر بھی حملہ کرتے ہیں ۔ بعض مقامات میں کچھ خواتین اور بچوں کو کاٹنے کی شکایات موصو ل ہوئی ہیں ۔ کوئی بھی ادارہ کتا مار مہم کا زمہ اٹھانے کے لئے تیار ہی نہیں ہے البتہ کچھ ماہ قبل ڈسٹرکٹ کونسل کی جانب سے مختلف سماجی افراد کے ڈیمانڈ پر کچھ افراد کو کتے مار مہم کے لئے چھرے کے بڑے بولیٹ والی کارتوس تھما دئے گئے تھے ۔ عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر نگر نوید احمد سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں فوری طور پر ایک منظم انداز میں کتا مار مہم شروع کی جائے تاکہ ان کی جان مال مویشی اور آلو کی قیمتی فصل تباہ ہونے سے محفوظ رہیں ۔