خبریں

بلوچستان کے عبدالرزاق نے پہلی ٹور ڈی خنجراب سایکل ریس جیت لی

ہنزہ ( اجلال حسین )ٹور ڈی خنجراب سائیکل ریس بلو چستان  سے تعلق رکھنے والے عبدالزاق جیت لی۔ انہوں  نے260کلومیٹر کا فاصلہ 8گھنٹے اور 56سیکنڈمیں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ جبکہ واپڈا کے نجیب اللہ نے 9گھنٹا36سیکنڈ میں فاصلہ طے کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ تیسری پوزیشن بھی بلوچستان سے تعلق رکھنے والا سائیکلسٹ ہنزلہ نے حاصل کر لی۔ انہوں نے فاصلہ9گھنٹے اور 1منٹ 17سیکنڈ میں طے کی

 صوبائی حکومت کے زیر اہتمام ایس سی او، سرینہ ہوٹلز،پاکستان سائیکل فیڈریشن،سپورٹس ڈپلومیسی کے تعاون سے تین روزہ ٹور ڈی خنجراب سائیکل ریس میں گلگت بلتستان سمیت ملک کے مختلف حصول اور بین الاقوامی ٹیموں نے حصہ لیا۔

 چیف آرگنائز ٹورڈی خنجراب سائیکل ریس کمشنر گلگت ڈویژن عثمان احمد اور ڈی سی ہنزہ کپٹن (ر) سید علی اصغر نے ماہرین کے ساتھ خنجراب ٹا پ پر پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا۔

 اس موقع پر کمشنر عثمان گلگت ڈویثرن نے میڈیا کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں انتہائی خوشی ہے کہ ٹور ڈی خنجراب سائیکل ریسانتہائی بلندی پر منعقد کیا گیا، اور بڑی کامیابی کے ساتھ ہر سائیکلسٹ اپنے مقام پر پہنچ گئے جس کے لئے نہ صرف گلگت بلتستان حکومت بلکہ گلگت بلتستان کے عوام کو مبارکباد دیتا ہو ں ۔جبکہ دوسری جانب عوام ہنزہ ، نگر ، گلگت کا خصوصیشکرر گزار ہو ں جنہوں نے اس سائیکل ریس کو میاب بنانے اور مختلف صوبوں ، غیر ملکی سیاح سائیکلسٹ کا بھرپور انداز میں استقبال کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button