خبریں

وزیر اعلی نے دس ماہ پہلے کمیٹی بنائی، لیکن ہمارے حقوق کی پامالی کا سلسلہ جاری و ساری ہے، بلائنڈ ایکشن کمیٹی

گلگت ( سٹاف روپورٹر) بلائنڈ ایکشن کمیٹی کے عہدیداروں صطٖیٰ کمال ، خوش محمد اور فرحان بیگ نے گلگت پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے ہمارے حقوق کے لئے 10ماہ پہلے اوزنگزیب ایڈووکیٹ کی سربراہی میں ایک کمیٹی بنائی تھی لیکن دس ماہ گزرنے کے بعد بھی ہمارے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے۔ گلگت بلتستان میں چند افراد ہیں جو کسی نہ کسی طرح جسمانی معذور ہیں لیکن ہمارے کوٹہ پر دوسرے لوگوں کو نوکری دیا جاتا ہے جو کہ ہمارے حقو ق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے ۔ وزیراعلیٰ نے ہمارے ساتھ وعدے بہت کئے تھے، لیکن ان پر عمل درآمد نہیں ہو رہا ہے ۔ ماضی میں اپنے حقوق کے لئے ہم نے احتجاج بھی کیا تھا جس پر حکومت نے ہمارے ساتھ مذکرات کر کے وعدہ کی تھا کہ ہمارے مسائل پر خصوصی توجہ دی جائے گی لیکن دس ماہ کا عرصہ گزرنے کے باوجودہمیں کچھ نہیں ملا ہے ۔ حکومت ہمیں مزید احتجاج کرنے پر مجبورکررہا ہے اب ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز یو چکا ہے احتجاج کے علاوہ ہمارے پاس کوئی اور آپشن موجود نہیں ہے اب اگر احتجاج کیا تو حکومت کے لئے مشکلات پید اکرینگے۔ ہم وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اور گورنر گلگت بلتستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے جائز مطالبات پر فوری طور پر عمل درآمد کرے بصورت دیگر احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button