محکمہ ماہی پروری نے عطا آباد جھیل ہنزہ میںدو ہزار سے زائد ٹراوٹ مچھلیاںڈال دیں
ہنزہ ( بیورو رپورٹ )آئندہ دو سے تین سال کے اندر عطاآباد جھیل سے اچھے نسل کی مچھلی عوام کو میسر ہوگی۔ اس سے قبل محکمہ ماہی پروری نے 50ہزار سے زائد ٹراوٹ مچھلیاں ڈال دی تھی، جس کے اچھے نتائج برآمد ہوے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ ماہی پروری عنایت علی نے عطاآباد جھیل میں مچھلیوں کے بچے ڈالنے کے بعد میڈیا کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا۔
انہوں نے مزید کہا کہ 7سال قبل محکمہ فیشرز نے جھیل میں اچھی نسل کی مچھلیاں ڈالی تھیں، جس سے مثبت نتائج مل رہے ہیں اور ان کی افزائش نسل سے نہ صرف مقامی عوام کو فائدہ ہوگا بلکہ سیاحت کے فروغ میں مزید مدد ملے گی۔
انہوں نے مزیدکہا کہ جھیل میں مزید 2ہزار سے زائد ٹراوٹ مچھلیاں ڈالی جارہی ہیں، جس سے مچھلیوں کی پویداوار میں مزید اضافہ ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا عطاآباد جھیل میں مچھلی کی افزائش نسل کو بڑھانے کے لئے ششکٹ کے عوام ، اکابراین اور نمبردارن نے اس سے قبل بھی محکمہ کے ساتھ بھرپور تعاون کا مظاہرہ کیا ہے امید ہے کہ مزید محکمہ ماہی پروری کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے مچھلیوں کی افزائش نسل کوبڑھانے میں ادارے کا ساتھ دینگے چونکہ اس میں نہ صرف ادارے کا فائدہ ہوگا بلکہ علاقے کے عوام بھی اس سے بھر پور استفادہ کرینگے۔