تبلیغی جماعت کے چار اراکین بابوسر پاس پر برفانی تودے تلے دب گئے، ایک شخص کو زندہ نکال لیا گیا، دو لاشیںبرآمد
چلاس (محمد قاسم) چلاس بابوسر ٹاپ میں برفانی تودہ گرنے سے تبلیغی جماعت کے 4 افراد اور ایک گاڑی برفانی تودوں تلے دب گئے۔ واقعہ کے فورا بعد وہاں موجود لوکل سیاحوں نے فوری طور پہ امدادی کاروئی شروع کی اور ایک شخض کو بچانے میں کامیاب ہوئے۔بعد ازاں فوری طور پہ نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ کا ویل ڈوڈر موقع پہ پہنچ کر برفانی تودہ ہٹانے سے دو مزید لاشیں ملی۔ عینی شاہد کا کہنا ہے کہ دو افراد گاڑی میں موجود ہیں انکی تلاش کے لئے امدادی کاروائی کے لئے لوکل سیاح انتظامیہ پولیس اور 1122 نے بھی امدادی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔واقع میں جاںبحق افراد کی ملک کے مختلف حصوں سے دین کی تبلیغ کے سلسلے میں چلاس تشکیل ہوئی تھی اور بغرض سیر و تفریح بابوسر ٹاپ گئے تھے واپسی پہ برفانی تودہ کے زد میں آگئے۔ برفانی تودہ گرنے سے لوکل سیاحوں کی کافی تعداد بابوسر ٹاپ ناراں کہ طرف تھے وہ بھی پھس گئے تاہم ذرائع کے مطابق کل شام تک روڈ کو مکمل طور پہ بحال کیا جائے گا۔۔۔