سیاست

پاکستان تحریک انصاف کو بچہ پارٹی اور فیس بُکی پارٹی کہنے والے خود فریبی کا شکار ہیں، انجینئر عدیل شگری

شگر(عابدشگری)پاکستان تحریک انصاف شگر کے صدر انجینئر عدیل شگری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اقتدار میں آکر ضلع شگر کے عوام کی احساس محرومی کو ختم کرینگے۔ہم اقتدار میں نہ ہوتے ہوئے بھی رکن اسمبلی اور سابق ممبر اسمبلی سے بڑھ کر لوگوں کے کام کئے ہیں۔ہم اعلانات اور وعدوں کے بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف شگر ایجوکیشن اور ہیلتھ کی منشور کیساتھ الیکشن میں آئیں گے اور اقتدار میں آکر ان دونوں سیکٹروں میں کام کرینگے۔ہم عوام سے وعدہ کرتے ہیں کہ راجہ اعظم خان کی 15سالہ دور اور عمران ندیم کی 20سالہ دور کے ترقیاتی کام سے زیادہ پاکستان تحریک انصاف پانچ سال میں کرکے دکھائیں گے۔ہمار مشن انصاف کا بول بالا اور لوگوں کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔ ہم لوگوں کو نوکری کی جھانسہ نہیں دینگے بلکہ نوکری پیدا کرکے بے روزگاروں کو روزگار فراہم کرینگے اور میرٹ کو یقینی بنائیں گے۔ اور کوئی بھی چیز میرٹ سے ہٹ کر نہیں ہونگے۔انصاف سیکریٹریٹ شگر میں پارٹی کارکنوں کو عید ملن پارٹی اور تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاتحریک انصاف شگر کو بچہ پارٹی اور فیس بکی پارٹی کہنے والوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے کہ گذشتہ چالیس سالوں سے شگر کی اقتدار کے مزے لوٹنے والوں کو شگر میں دفتر کھولنے کی توفیق نہیں ہوئی جبکہ تحریک انصاف نے پنا سیکرٹریٹ قائم کرکے کارکنوں کی مسائل دریافت کرنے کیلئے پلیٹ فارم تشکیل دیا ہے۔اللہ کی فضل سے تحریک انصاف کا کاروان روز بروز بڑھتی جارہی ہے۔اور عوام میں مقبول ہوتی جارہی ہے۔اس سے پہلے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو خوش آمدی کہا اور انہیں پارٹی پرچم دیا گیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نئے شمولیت اختیار کرنے والے رہنماؤں ایاز شگری،عبدالغنی انجم،بشیر شگری،عبدالکریم شگری اور دیگر نے کہا کہ ضلع شگر کی سیاست میں دوخاندان کا قبضہ تھا اور یہ دونوں سیاستدان عوام کو ان کی گھر کے لونڈی سمجھتے تھے۔ الیکشن کے بعد عوام سے ہاتھ ملانا اپنا توہین سمجھتا تھا اور لوگوں کو الیکشن کے دنوں کی وعدے وعید کرکے الیکشن کے بعد منہ تک دیکھنا گوارہ نہیں کرتا تھا۔ شگر کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں نوجوان اور اعلی تعلیمی یافتہ اور عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار نمائندہ ملا ہے۔ انشاء اللہ آنے والے الیکشن میں شگر کی عوام سابقہ اور روایتی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کردینگے۔اور نوجوان قیادت کو موقع دیکر شگر کو تعمیر وترقی کی نئی راہ پر گامزن کرینگے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button