عوامی مسائل
یاسین کے دور افتادہ گاوںشمیلکی کے مکین پیدل چلنے پر مجبور
یاسین (ڈسٹرکٹ رپورٹر) یاسین نازبرپار کے 20 گھرونوں پرمشتمل شیملکی نامی گاوں کے مکین جیب ایبل روڑ نہ ہونے کے باعث گاوں سے مین شاہرہ تک پیدل چلنے پر مجبور ہے گاوں والے آج کی تیزرفتار جدید دنیامیں بھی مریضوں کو چارپائی پر ہسپتال لیکرآتے گاوں کے سینکڑوں بچے ہرصبح کئی کلومیٹرپیدال چل کرسکول جاتے ہیں ۔ایک سال قبل مین روڑ سے گاوں شیملکی کے لیے جیب ایبل لکڑی کی پل تعمیرکی گئی ہے تاہم پل کے ساتھ چندکلومیٹرروڑ تعمیرنہ ہونے کے باعث گاوں کے مکین بری طرح پھنس گئے ہیں ۔نازبر شیملکی گاوں سے تعلق رکھنے والاسماجی کارکن عیسٰی خان کے مطابق روڑ کی عدم دستیابی کے باعث مریضوں کو ہسپتال اور روزمرہ کے اشیاء ضروریہ کو مین روڑ سے گاوں تک پہنچانے اور بچوں کو سکول لانے لیجانے میں شدید شدید مشکلات درپیش ہے ۔انہوں نے یاسین کے منتخب عوامی نمائندہ اور وزیرخوراک گلگت بلتستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روڑ کی عدم دستیابی کی وجہ سے نازبرشیملکی گاوں کے باسیوں کے لیے درپیش مسائل کو مدنظررکتھے ہوئے نوتعمیرپل سے گاوں تک روڑ تعمیرکرنے کے لیے عملی اقدامات کرے ۔