عوامی مسائل

برویلی نگر میں‌گودام کی تعمیر کے لئے اراضی کا معائنہ

نگر ( اقبال راجوا) سول سپلائی آفیسر عبد اللہ شاہ کی بر ویلی عمایئدین سے بر ویلی میں گودام کی تعمیر کے سلسلے میں اہم ملاقات ،گرمیس ،بلوم اور برخاص کوٹ میں گودا م کی تعمیر کے لئے اراضی کا معائینہ اور علاقے کی عمائدین سے مشاورت، بعد از آں چھلت سٹی میں تربٹیو داس سے آئے ہوئے عمائدین سے ملاقات کر کے گودام کی تعمیر کے حوالے سے ان کے تحفظات دور کر لئے۔ عمائدین نے گندم کی کمی اور کوٹے میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے علاقے میں سابقہ کوٹے میں کٹوتی کرنے سے گندم کی کمی کا مسلہ سنگین صورت اختیار کرتا چلا جا رہا ہے اس لئے ہمارے لئے گندم کی بوریوں کی کمی کا مسئلہ فوری طور پر حل کیا جائے ۔ عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے سول سپلائی آفیسر نے کہا کہ گندم کا کوٹہ وفاق میں گندم کی قیمتوں میں اضافے اور بجٹ میں استحکام کی وجہ سے نہیں کیا گیا ہے اس کے لئے وفاق محکمہء فوڈ گلگت بلتستان کو کل ۷ ارب روپے فراہم کرتا ہے جو ۸۹ کی آبادی کے لحاظ سے مقرر کیا ہوا ہے ۔ہم اپنی طرف سے کسی قسم کا کوئی کوٹہ بڑھا نہیں سکتے ہیں ۔ہمیں وفاق جتنا دیتا ہے اتنا ہی ہم پوری زمہ داری کے ساتھ عوام کو تقسیم کرتے ہیں ۔ انہوں نے نئے ڈپو کی تعمیر کے حوالے سے بر داس کی عوام کے خدشات دور کرتے ہوئے کہا کہ بر ویلی میں گندم لے کر جانے والی کوئی بھی گاڑی راستے میں بر داس کے کوٹے کی گندم اتار کر ہی بر ویلی گودام میں گندم پہنچا دے گی بر ویلی سے واپس لانے اور ڈبل اخراجات اور تکلیف کی کوئی بات نہیں ہوگی اس بات کی مٰن آپ کو تحریری سمیت کسی بھی قسم کی ضمانت دینے کے لئے تیار ہوں ۔ عمائدین نے کہا کہ اس سلسلے میں ان کے خدشات دور کرنے کے لئے جو گفتگو آپ کے ساتھ ہوئی ہے وہ تمام رات عوامی اجلاس میں بتا دیں جائیں گی۔ عمائدین کی جانب سے شیخ حیدر ،زوار غلام علی اور ایس اوعلی گوہر نے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی اور گودام کے لئے ارضی کا جائزہ لینے اور اپنی حتمی سفارشات مکمل کرنے پر سول سپلائی آفیسر عبداللہ شاہ اور اے سی ایس آئی احمد حسین برکات کا شکریہ ادا کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button