خبریں
چیف جسٹس ثاقب نثار استور پہنچ گئے، پرتپاک استقبال، چیف جسٹس زندہ باد، پاک آرمی زندہ باد کے نعرے
استور ( سبخان سہیل ) چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کی استور آمد کے موقعے پر پرتپاک اور تاریخی استقبال کیا گیا، استور مین بازر میں میں ہزاروں لوگوں نے چیف جسٹس زندہ بادہ پاکستان آرمی زندہ باد کے نعروں کے ساتھ ان کا استقبال کیا۔ چیف جسٹس کو بچیوں نے گلدستے پیش کیے، جبکہ عمائدین استور اور استور سپریم کونسل کے چیرمین ڈاکٹر غلام عباس ، پاکستان تحریک انصاف کے سنیر رہنما وزیر سہیل احمد ،عرفان علی عبدلعیلم مصطفوئ سمیت دیگر رہنماوں نے پھولوں کے ہار پہنا کر انہیں خوش آمدید کہا۔
عمائدین استور اور دیگر سیاسی و سماجی لوگوں نے چیف جسٹس کو استور شونٹر روڈ اور گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کے حوالے سے درخواست بھی پیش کی۔
چیف جسٹس ثاقب نثار اپنے نجی دو روزے پر استور پہنچے ہیں جو کہ دو دن استور کے مختلف سیاحتی مقامات راما، دیوسائی،اور منی مرگ سمیت دیگر علاقوں کا دورہ کریں گے دوسری جانب چیف جسٹس کے دورہ استور کے موقعے پر استور پریشان چوک میں استور سپریم کونسل کے چیرمین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم چیف جسٹس پاکستان کو استور آمد کے موقعے پر ہم خوش آمدید کہتے ہیں ہم محب وطن پاکستانی ہیں ہم چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کرتے ہیں 1999 میں سیریم کورٹ نے گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کےحوالے سے واضع فیصلہ جاری کیا تھا اس پر آج تک عمل نہیں ہوا ہم اپیل کرتے ہیں اس پر فوری ایکشن لیا جاے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیاسی و سماجی رہنما عبدالعلیم مصطفوی نے کہا کہ گلگت بلتستان میں جو حقوق کی بات کرتا ہے اس کو شڈول فورتھ میں شامل کیا جاتا ہم چیف جسٹس سے اپیل کرتے ہیں کی گلگت بلتستان سے شڈول فورتھ کو فوری ختم کیا جاے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سنیر رہنما وزیر سہیل نے کہا کہ گلگت بلتستان کرپشن کا گڑ بنا ہوا ہے نیب کو گلگت بلتستان میں فعال کیا جاے تاکہ کرپشن کرنے والوں کا احتساب کیا جاے۔