عوامی مسائل

گلگت چترال سڑک عرصہ دراز سے مرمت کا منتظر

غذر(محبت حسین )مشہور سیاحتی وادی پھنڈر اورشاہرہ شندور کی عدم مرمت ،مقامی لوگوں کے علاوہ سیاحوں کو بھی سفری مشکلات کا سامنا، گلگت بلتستان اور چترال کو ملانے والی شاہرہ عرصہ دراز سے مرمت کا منتظر ہے، گلگت بلتستان حکومت کی عدم توجہی کی وجہ سے مقامی لوگوں کو سفری مشکلات کے علاوہ ملکی و غیر ملکی سیاح بھی سڑکوں کی خستہ حالی کا رونا رو رہے ہیں ۔ جس کی وجہ سے سیاحوں کی بڑی تعداد اس علاقے کی طرف آنے سے کتراتے ہیں۔ گلگت چترال شاہرہ مختلف مقامات پر کھنڈرات میں تبدیل ہوا ہے ، گلاغمولی سے شندور تک سڑک پختہ نہ ہونے کی وجہ سے بالائی غذر کے مکین سخت مشکلات کا شکار ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ حکومت سیاحت کے فروغ کے لیے سڑکوں کی حالت کو بہتر بنائے تاکہ مقامی لوگوں کے ساتھ محکمہ سیاحت کو فائدہ پہنچ سکے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button