کالمز

عمران خان اور گلگت بلتستان

تحریر: غلام علی

گلگت بلتستان کے غیور عوام کی جانب سے جناب عمران خان صاحب کو مبارک باد:

سب سے پہلے عمران خان اور پاکستان تحریکِ انصاف کے تمام رہنماوں، نمائندگان، کارکنان اور چاہنے والوں کو الیکشن 2018 میں بھاری اکثریت سے کامیابی مبارک ہو۔

عمران خان صاحب کسی کے تعریف کی محتاج نہیں، آپ نے پاکستان کو اقتدار میں نہ رہتے ہوئے بہت عزت و شہرت دیا اور مزید ملک کا نام روشن کرنے کی خواہش رکھتے ہیں، میں عمران خان صاحب  کا شروع سے فین اور پی ٹی آئی کا جیالا ہوں میری پہلی سیاسی تنظیم پاکستان تحریک انصاف ہے اس کو سپورٹ کیا اور کرتا رہوں گا۔ میرا نام  غلام علی ہے اور میراتعلق گلگت بلتستان کے ضلع گانگچھے سے ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ حالیہ الیکشن میں عمران خان صاحب کی جیت اصل میں میری اور میرے جیسے لاکھوں کارکنان کی اور کڑوڑوں پاکستانیوں کی جیت ہے کیونکہ عام عوام کے اندر سیاسی شعور اور اپنے حق کے لئے آواز بلند کرنے کا حوصلہ کپتان نے دیا۔ عمران خان سے میں نے اور میرے جیسے کڑوڑوں نے قربانی دینا سیکھا، دوسروں کے لئے جینا سیکھا، نیت صاف رکھ کر منزل کی جانب بڑھنا سیکھا، صبر اور شکر کرنا سیکھا۔  اللہ پہ پختہ یقین رکھ کر امید کا دیا جلاتے دیکھا، بڑے بڑے خواب دیکھ کر انکو حاصل کرتے دیکھا، خوابوں کو حقیقت میں بدلتے دیکھا، جو کہا وہ کر دیکھانے کا حوصلہ دیکھا، ہمت، حوصلہ، ایمانداری، خوداری، خود اعتمادی میں نے خان صاحب سے سیکھی .

نیو جنریشن، شعور رکھنے والے بزرگوں، ماؤں بہنوں  کو بِلا غرض عمران خان کے حق میں دعا کرتے اور مخالفین کو منہ توڑ جواب دے کر منہ کے بل گراتے دیکھا، عمران خان کو میں نے ایک بین الاقوامی لیڈر پایا جو داخلی اور خارجی تمام امور میں مہارت رکھتا ہے، میں نے محسوس کیا کہ اپنی پاک سر زمین سے،  اپنی دھرتی سے محبت کا جذبہ اور اپنے قوم کے لئے جنون کی حد تک محبت عمران خان کے رگوں میں دوڑ رہی ہے۔ وہ قوم کے ہر فرد کو پاکستان کو دنیا کی نظر میں عزت دار دیکھنا چاہتا ہے، وہ چاہتا ہے کہ دنیا ہر پاکستانی کی عزت کرے اور ہر پاکستانی دنیا کی آنکھوں میں آنکھ ڈال کر بات کر سکے ۔  میں نے بہت سے نامی گرامی شخصیات کو عمران خان کی محبت میں گرفتار ہوتے اور متاثر ہوتے دیکھا ہے۔

خدا کرے میری عرضِ پاک پہ اترے

وہ فصلِ گل جسے اندیشہ زاوال نہ ہو۔

ہم سب کو چاہیے کہ پاکستان کی خاطر عمران خان کا ساتھ دیں تا کہ وہ پاکستان کو ایک عظیم مملکت بنا سکے جس کا خواب علامہ اقبالؒ اور قائد اعظمؒ نے دیکھا تھا۔

پاکستانی الیکٹرونک و پرنٹ میڈیا اور تمام پولیٹکل پارٹیز کو چاہے کہ آپس کے اختلافات کو بھول کر ملک کی ترقی اور خوشحال پاکستان کے لئے متحد ہو کر عمران خان کا ساتھ دیں.  میں گلگت بلتستان کے غیور عوام کی جانب سے گذارش کرتا ہوں کہ اقتدار میں آکر عمران خان گلگت بلتستان کو آئینی شناخت دے تاکہ ہم بھی بھر پور طریقے سے اپنا ووٹ کاسٹ کر سکیں اور پاکستان کا وزیراعظم منتخب کر سکیں ، کیونکہ نادرا کی جانب سے جاری کیے جانے والے شناختی کارڈز پر اسلام آباد اور گلگت بلتستان کے افراد کو پاکستانی شہری لکھا اور مانا جاتا ہے مگر بدقسمتی سے گلگت بلتستان کا فرد اپنا وزیر اعظم منتخب نہیں کر سکتا جس کا ہمیں افسوس ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ ہماری آئینی حیثیت کو متعین کرتے ہوئے ہمیں آئینی حقوق دیں .

ہمیں امید واثق ہے کہ پاکستان میں آنے والی نئی جمہوری حکومت عوام کے  امنگوں پر پورا اُترے گی ،   اس نوزائیدہ جمہوری حکومت کے زیر حکمرانی ملک سے غربت کا خاتمہ ہو گا، ادارے مظبوط ہونگے، امیر اور غریب میں فرق کم ہو جائے گا، ہرے پاسپورٹ کی عزت ہو گی، معشیت مستحکم ہو گی، بے روزگاری اور دہشتگردی کا خاتمہ ہوگا،  تعلیم، صحت اور سیاحت کے شعبوں میں ترقی ہوگی ، بیرونی قرضوں سے نجات  ملے گی ،  کرپٹ سیاستدانوں کی طرف سے لوٹی ہوئی دولت (جو ملک سے باہر ہے )  پاکستان میں واپس لائی جائے گی .

 اللہ کرے کہ پاکستان کے ہر شہری کو انصاف ملے، روٹی، کپڑا، مکان ملے، پینے کو صاف پانی ملے، بچوں کو اعٰلی تعلیم ملے، مریضوں کو مفت صحت کی سہولت میسر ہو ، ہر شہری کو  اپنےحقوق ملیں  اور ہر شہری ریاست کا حق ادا کرے۔ اخر میں ایک اہم نکتہِ کی طرف قارئین کی توجہ مرکوز کرنا چاہتا ہوں کہ پاکستان میں بڑھتی ہوئی پانی کی قلت کے پیش نظر یہ عرض ہے کہ الحمد للہ گلگت بلتستان میں بہت بڑا آبی زخیرہ  موجود ہے ،  سی پیک کے گیٹ وے گلگت بلتستان میں  قدرتی بلند و بالا گلیشئرز ندی نالے اور بے شمار جھیلیں موجود ہیں، یہاں سے پاکستان  پانی کی کی کمی  کوپورا سکتا ہے، بجلی کی کمی کو پورا کر سکتا ہے، ایک محقق کے مطابق گلگت بلتستان پاکستان جتنے دس ملکوں کو بجلی فراہم کر سکتا ہے، بس حکمرانوں کے توجہ کی اشد ضرورت تھی ۔ ( جو کہ نہیں مل رہی تھی ) اب وزیر اعظم عمران خان کی قیادت سے امید اور توقع ہے کہ وہ اپنی پھرپور توجہ سے گلگت بلتستان کے قدرتی وسائل سے فائدہ بھی اٹھائیں گے اور اس سے قبل گلگت بلتستان کو آئین پاکستان میں ضرور جگہ دیں گے .

 گلگت بلتستان کی عوام پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے 70 سال سے پاکستان کے شانہ بہ شانہ کھڑی تھی اور رہے گی۔ اللہ تعالی ہم سب کو پاکستان کی ترقی میں عملی کردار ادا کرنے کی توفیق بخشے۔

پاک فوج پائندہ باد، پاکستان زندہ باد۔

aliraju2008@gmail.com

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button