عوامی مسائل

دعوے اور وعدے ٹھس، تین ہفتے بعد بھی بدصوات رابطہ سڑک ٹریفک کے لئے بحال نہ ہوسکی

غذر(دردانہ شیر) بدصوات میں سیلاب سے تباہ شدہ سڑک تین ہفتے گزرنے کے باوجود بھی ٹریفک کے لئے بحال نہ ہوسکی غذر کے چھ موضعات کا زمینی رابط تین ہفتوں سے سے منقطح علاقے میں اشیاء خوردنی کی عدم دستیابی سے ہزاروں افراد پریشان حکمران مکمل طور پر خاموش وزیر اعلی اور کسی صوبائی وزیر نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنا بھی مناسب نہیں سمجھا دوسری طرف سیلاب متاثرین جن کے گھر سیلاب کی نذر ہوگئے ہیں اور ٹینٹوں میں قیام پزیر ہے اور فوری طور پر بحالی کے کاموں میں تیزی نہ لائی گئی تو ان کے مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا بد صوات میں سیلاب سے نصف درجن دیہاتوں کا زمینی رابطہ تین ہفتوں سے بحال نہ ہونے کی وجہ سے ان علاقوں میں قحط کی صورت حال پیدا ہوگئی ہے اور لوگوں کو کھانے پینے چیزوں کے حصول میں سخت مشکلات ہے اور ابھی تک پید ل راستہ بھی نہ بن سکا ہے اور ان علاقوں کا زمینی رابط گزشتہ تین ہفتوں سے ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند ہے اور داور داس گاؤں میں بھی قحط کی صورت حال پیدا ہوگئی ہے 17جولائی کو آنے والا سیلاب سے تاحال اس گاؤں کا زمینی رابط دیگر علاقوں سے کٹ گئے ہیں اور امداد ی سامان نہ ملنے سے وہاں کے متاثرین فاقوں کی زندگی گزار رہے ہیں دوسری طرف گلگت بلتستان کے صوبائی وزیر اعلی اور صوبے کے کسی بھی وزیر نے تین ہفتے گزرنے کے باوجود بھی متاثرہ علاقے کادورہ کرکے متاثرین کو دلاسہ دینے کی زحمت بھی گوارہ نہیں کی جس باعث متاثرین حکمرانوں سے سخت نالاں ہیں

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button