شگر میںجشن آزادی ریلی، سابق خاجہ سیکریٹری تسنیم نورانی نے قیادت کی
شگر(نامہ نگار) گلگت بلستان کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع شگر میں جشن آزادی بھرپور انداز میں منائی گئی۔ مرکزی تقریب ہائی اسکول شگر میں منعقد ہوئی۔ پرچم کشائی کے بعد آزادی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت سابق سیکریٹری داخلہ تسنیم نورانی صاحب نے کی۔ اسسٹنٹ کمشنر شگر زین العابدین کے علاوہ ڈی ڈی ای شگر نذیر شگری، محمد خان ڈی آئی ایس تمام ڈی ڈی اوز، مختلف سکولوں کے ہیڈماسٹرز، ٹیچرز ایسوسی ایشن شگر کے صدر ناصر حسین نے بھی خصوصی شرکت کی۔ آزادی مارچ کے بعد فٹ بال، والی بال اوررسہ کشی کے فائنل مقابلے ہوے۔ فٹ بال میں ماڈل ہائی اسکول شگر، والی بال اور رسہ کشی میں ہائی اسکول چھورکاہ نے فائنل جیت کر ٹرافی حاصل کی۔
تقریری مقابلہ میں ہائی سکول الچوڑی، ملی نغمے کے مقابلے میں اسوہ پبلک سکول جبکہ کوئیز مقابلے میں پرائمری سکول شگر خاص نے اول پوزیشن حاصل کی۔ہائی سکول چھورکاہ نے جشن آزادی والی بال اور رسہ کشی مقابلہ جیت لیا ۔ والی بال کے فائنل مقابلے میں ماڈل ہائی سکول اورہائی سکول چھورکاہ کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں ہائی سکول چھورکاہ نے والی بال میچ جیت کر جشن آزادی والی بال کپ اپنے نام کرلی اسی طرح رسہ کشی کے مقابلے میں ہائی سکول کوتھنگ کا ہائی سکول چھورکاہ کے درمیان مقابلہ ہوا اور رسہ کشی مقابلہ بھی ہائی سکول چھورکاہ نے جیت لیا اس طرح ہائی سکول چھورکاہ جشن آزادی کے موقع پر دو میچ اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگئے۔
صدر جلسہ نذیر شگری نے انعامات تقسیم کیے اور جشن آزادی کے حوالے سے اپنے خطاب میں اہل وطن کو مبارکبادی کے پیغام کے ساتھ ساتھ وطن عزیز کے لیے قربانی دینے کے عزم کا اظہار کیا۔