جشن گانچھے کے دوران نابینا افراد کا کرکٹ میچ، آزادی کی خوشیاںدوبالا
گانچھے ( محمد علی عالم ) تاریخ میں پہلی بار ضلعی انتظامیہ نے نابینا افراد کو بھی جشن گانچھے کی خوشی میں شامل کر لیا ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام خپلو میں جاری جشن گانچھے کے موقع پر سلینگ کرکٹ گراؤنڈ میں بلائنڈ کرکٹ میچ کا انعقاد کیا گیا جس میں بلتستان بلائنڈ ایسوسی ایشن گانچھے اور قراقرم ڈیس ایبلٹی فورم سکردو کے ٹیموں کے درمیان کرکٹ کا دلچسپ مقابلہ ہوا بلتستان بلائنڈ ایسوسی ایشن گانچھے کے ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے پانچ اوور میں پقنچ کھلاڑی کے نقصان پر 82 رنز سکور کئے جس کے جواب میں قراقرم ڈیس ایبلٹی فورم سکردو کے ٹیم نے چار اوور میں بغیر کسی وکٹ کے 83 بنا کر مقابلہ جیت لیا سکردو ٹیم کے خوش امد نے 36 اور موسی نے 23 رنز سکور کئے بلتستان بلائنڈ ایسوسی ایشن گانچھے کے محمد طفیل نے 18 ، کمال نے 35 ، کریم نے 4 اقر عیدمدار نے پانچ رنز بنائے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر نے کہا کہ یہ سپیشل افراد معاشرے کا اہم حصہ ہے اس بار ہم نے جشن گانچھے کی خوشی میں انکو بھی شامل کر لیا اس بار ضلعی انتظامیہ نے ہر معاشرے کی ہر طبقے کو جشن گانچھے میں شامل کر لیا ہے خواتین کے لئے مینا بازار کا انعقاد کیا گیا ہم اس بار روایت سے ہٹ کے جشن گانچھے کو منایا ہے سات روزہ فیسٹیول میں مختلف کھیلوں کے مقابلے پہلی بار میراتھن ریس اور ہائیکنگ کا بھی اہتمام کیا گیا گانچھے کے لوگوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے انکو موقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بلتستان بلائنڈ ایسوسی ایشن کے صدر محمد طفیل نے کہا کہ ہم ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ پہلی بار ہمیں بھی اس اہم ایونٹ میں شامل کیا اس ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لئے سوشل ویلفئیر آفیسر غلام نبی نے بھی اہم کردار کیا اس کے علاوہ امان اللہ خان صدر پی ٹی آئی ،خادم حسین اشراقی ، دلاور حسین سپورٹس آفیسر اور صدر کرکٹ ایسوسی ایشن گانچھے فدا حسین کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر فیاض احمد نے پہلے دن سے ہمارے ساتھ مکمل تعاون کیا ہمارے اندر ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمیں صوبائی سطح پر ہونے والے مختلف ایونٹس میں شامل کر لیا جائے گانچھے میں ضلعی انتظامیہ نے تاریخ میں پہلی بار اس طرح بڑے ایونٹ میں ہمیں شامل کر تاریخ رقم کر دی آخر میں مہمانوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے