عوامی مسائل

گلمت گوجال میں‌ سرکاری گرلز ہاسٹل سات سالوں‌سے زیر تعمیر، زمین مالکان معاوضے سے محروم

ہنزہ( سٹاف رپورٹر)گلمت گوجال میں زیر تعمیر سرکاری گرلز ہاسٹل گزشتہ 7سالوں سے التوا کا شکار ہے۔سابق دور حکومت میں سپیکر وزیربیگ اور ٹیکنوکریٹ ممبر مطابعت شاہ کی جانب سے گوجال کے دور دراز علاقوں سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لئے خواتین کے لئے گلمت کے مقام پر گورنمنٹ گرلز ہاسٹل کے لئے فنڈز مختص کئے تھے مگر بدقسمتی سے پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں یہ پراجیکٹ مکمل نہیں ہو سکا۔ موجودہ دور حکومت نے بھی اس پراجیکٹ پر کوئی خاص توجہ نہیں دیی ہے، جس باعث یہ اربوں کا پراجیکٹ التوا کا شکار ہے۔ جبکہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں زمین مالکان کو معاوضہ تاحال ادا نہیں کیا گیا ہے۔

سابق دور حکومت نے متاثرین سے ملازمت کے وعدے بھی کیا تھا جس پر بھی تاحال عمل درآمد نہیں ہو سکا ہے۔ 12کنال زرعی اراضی کا معاوضہ ادا نہ کرنے سے متاثرین میں شدید مایوسی پائی جارہی ہے۔ متاثرین نے وزیراعلیٰ ، چیف سیکرٹری اور ڈپٹی کمشنر ہنزہ سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد زمین کا معاوضہ موجودہ ریٹ کے مطابق ادا کی جائے اور وعدے کے مطابق زمین مالکان کو ملازمت دی جائے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button