خبریں

مہمند دادا نامی کمپنی کے خلاف ناصر آباد ہنزہ کے عوام کا احتجاج، کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ہوگا

کراچی (پ ر) ناصر آباد (ہنزہ) کے عوام اور نوجوان معدنیات کی غیر قانونی اور بے دریغ لوٹ مار کے خلاف مورخہ 9 ستمبر 2018 بروز اتوار سہہ پہر 3 بجے کراچی پریس کلب میں احتجاجی مظاہرہ و پریس کانفرنس کرنے جا رہے ہیں.

ایک پریس ریلیز کے مطابق ہنزہ میں بالخصوص اور پورے گلگت بلتستان میں بالعموم ایک عرصے سے آئین و قانون کے متصادم اور عوامی امنگوں کے برخلاف ہمارے قیمتی معدنی وسائل کی لیز غیر مقامی کمپنیوں کو دی جا رہی ہے اور وسائل کی لوٹ مار کے خلاف احتجاج کرنے والے نہتے اور پرامن عوام کو مختلف سزاوں سے نوازا جاتا ہے.

پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم اپنے خطے کے عوام کی طرف سے آپ خواتین و حضرات سے ملتمس ہیں کہ مقررہ وقت اور تاریخ کو ہماری آواز کو اقتتدار کے اعلی ایوانوں تک پہنچانے میں ہمارے مددگار بنیں.

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button