تعلیم

گانچھے : استاتذہ اپنے تنخواہ کا کچھ حصہ اپنے تعلیم ، شخصیت اور صحت پر خرچ کریں۔ ڈائریکٹر محکمہ تعلیم بلتستان ریجن

گانچھے ( اے آر رینگ چن ) ڈائریکٹر محکمہ تعلیم بلتستان ریجن مجید خان نے کہا کہ محکمہ تعلیم اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کر رہا ہیں اور تعلیمی میدان میں تبدیلی لا رہے ہیں۔ ہائی سکول خپلو میں نئے اساتذہ کی تقریب حلف بردار ی سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ این ٹی ایس کے ذریعے سخت ٹیسٹ انٹریو کے بعد میرٹ پر بھرتی ہونے والے ان اساتذہ کے اوپر اب بھاری ذمہ داریاں عائد ہیں۔ ان استاتذہ سے محکمہ تعلیم، طلبہ ، اور والدین کو بڑی توقعات ہیں۔ توقع ہے کہ یہ استاتذہ محکمہ تعلیم اور اپنا نام روشن کریں گے۔ نئے استاتذہ نئے ماحول اور جدید نظام تعلیم سے ہم آہنگ ہیں۔ روایتی تعلیمی نظام کے بجائے اب یہ اساتذہ جدید نظام تعلیم کے ذریعے استاد کے مقام اور عزت کو دوبارہ بحال کرنے میں کردار ادا کریں گے کیونکہ درس و تدریس کو اعلیٰ مقام حاصل ہیں اور دنیا اور آخرت میں اس پیشے کوانتہا ئی معزز پیشے کا درجہ قرار دیاہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ محکمہ تعلیم کو پہلے مقام حاصل تھا اب وہ مقام ہم کھو چکے تھے اس میں کچھ ہماری غلطیاں ہیں اور کچھ دوسرو ں کا بھی کردار رہا ہے۔ نئے اساتذہ محکمہ تعلیم کو اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ دلانے میں اہم ثابت ہونگے اور اب تمام سرکاری سکولوں میں تبدیلی نظر آنا چاہیے۔ نئے اساتذہ کے سکولوں میں جانے کے بعد پرانے اساتذہ کے ساتھ ذہنی ہم آہنگی نہیں ہونگے اور ابتدا میں کچھ مسائل ضرور پیدا ہونگے مگر ان اساتذہ کی ذمہ داری ہے کہ دل برداشتہ ہونے کے بجائے سکول ہیڈ ماسٹر سے بات کریں وہاں سے مسئلہ حل نہیں ہو تو ڈی ڈی ایجوکیشن کے سامنے معاملہ رکھیں اور جدید نظام تعلیم کے ذریعے سکولوں میں ، طلبہ و طا لبات میں تبدیلی لائیں اور جدید معیاری تعلیم کی فروغ کے لئے ایمانداری کے ساتھ ہر ممکن کردار ادا کریں۔ انھوں نے استاتذہ کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے تنخواہ کا کچھ حصہ اپنے تعلیم ، شخصیت اور اپنے صحت پر خرچ کریں۔ ڈائریکٹر محکمہ تعلیم نے نئے استاتذہ کو بچوں سے پیار کرنے اور اپنے حلف کی پاسداری کی نصیحت اور نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button