سول ہسپتال طاوس یاسین کا ڈینٹل ڈاکٹر دو ماہ سے غائب
یاسین (معراج علی عباسی ) سول ہسپتال طاوس کا ڈینٹل ڈاکٹرگزشتہ دو ماہ سے غائب ہے ۔ہسپتال میں موجودجدیدڈینٹل یونٹ کوایک ٹیکنیشین کے سپردکیا گیاہے۔دانتوں کے بیماری میں مبتلا یاسین کے مریض دانت کے معمولی بیماری کے ساتھ 25کلومیٹرمسافت طے کرکے گوپس جانے پر مجبورہیں ۔ہسپتال زرائع کے مطابق سول ہسپتال طاوس کے ڈینٹل ڈاکٹرگزشتہ تین مہینوں کے دوران صرف تین مرتبہ ڈیوٹی پر آیا ہے ۔ہسپتال آنے والے مریضوں کا کہنا ہے کہ سب ڈویژن یاسین کے 60سے 70ہزار کی آبادی کے عوام کے علاج معالجے کی دارومداد سول ہسپتال طاوس پر منحصرہے ۔ہسپتال میں ڈینٹل ڈاکٹرکی عدم دستیابی کے باعث یاسین کے غیریب عوام کو صحت کے حوالے سے شدیدمشکلات درپیش ہیں ۔یاسین کے عوامی حلقوں کا کہناہے کہ غذر کے اندار صحت کے سہولیات کی حوالے سے ڈی ایچ او غذر ڈاکٹرعیسیٰ خان کے خدمات لائق تعریف ہے ۔انہوں نے محکمہ صحت گلگت بلتستان کے حکام بالا اور خاص کر ڈی ایچ او غذر سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحت سہولیات کے حوالے سے عوام یاسین کو درپیش ضروریات اور مشکلات کو مدنظررکھتے ہوئے سول ہسپتال طاو س میں ڈینٹل ڈاکٹرکی تعیناتی کو یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار اداکرئے ۔