ہنزہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی ایگزیکٹیو باڈی کی تقریب حلف برداری
ہنزہ ( اجلال حسین) خواتین کو جب تک کاروبار اور تعلیم میں ہم موقع نہیں دیتے معاشرے میں ترقی ممکن نہیں ،ایک ماں اپنے بچوں کو اچھی تربیت دیتی ہے تو معاشرے سے برُائیاں ختم ہوتی ہے جب تک ہم خواتین کو تعلیم اور دیگر شعبوں میں موقع نہیں دئینگے قوم کو دہشتگردی کا سامنا کر ناہوگا اس لئے ہمیں صرف باتون کے بجائے عملی کام کرکے دیکھانا ہوگا،ان خیالات کا اظہار بحثیت مہمان خصوصی صوبائی وزیر تعمیرات گلگت بلتستان ڈاکٹر اقبال نے گزشتہ روز ہنزہ میں ہنزہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دفتر کی باضابطہ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ معاشری کے ترقی کے لئے خواتین کا اہم رول ہوتا ہے چیمبر آف کامرس کے عہدیداران خواتین کو بھی اس شعبے میں موقع دیں۔ گھر میں بنائے جانے والی دستکاری کے سامان کو نہ صرف ملکی سطح پر بلکہ بین لاقوامی سطح پر ان کی رہنمائی کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ انشاللہ مستقبل میں سی پیک سے عوام گلگت بلتستان کو فائدہ ہوگا صرف اس کے لئے اپنے اپ کو تیار کرنا ہوگا ، سی پیک کا دورازہ ہنزہ ہے ہم نے ہر پلٹ فارم پر آواز اٹھائی ہے۔ کسی بھی ملک کے بارڈر کے آس پاس کے عوام پرامن ہوتے تو وہ بارڈر کامیاب ہوتا ہے جیسے کہ چین کی سرحد ہنزہ سے ملتی ہے اور یہاں کے پرُامن عوام ہیں، اسلئے پاک چین سرحد کامیابی سے چل رہی ہے۔
ہمیں اس کی قدر کرتے ہوئے ہنزہ کو بجلی ، پانی اور دیگر مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے۔ ہنزہ گلگت بلتستان کا چہرہ ہے اس کی وجہ سے امسال لاکھوں ملکی و غیر ملکی سیاحوں نے گلگت بلتستان کا رخ کر دیا جس سے عوام کو بے انتہا فائدہ مل چکا ہے۔انہوں نے چیمبر آف کامرس کے نومنتخب صدر دولت کریم اور ان کے کابینہ کا حلف اٹھانے کے بعد مبارک باددیتے ہوئے کہا کہ ہنزہ چیمبر آف کامرس کا قیام نہایت خوش آئند ہے تاہم اس کو اچھی طرح چلاتے ہوئے پرانے کاروباریوں پر لازم ہوگا کہ نئے کاروبار کرنے والے نوجوانوں کو اپنے ساتھ ملا کر تجارت میں رہنمائی کرے ، آپ خوش قسمت ہے کہ چین کی بارڈر ہنزہ سے ملتی ہے اس کی وجہ سے علاقے میں ترقی ہے اس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے عوام تک اس کی ثمرات پہنائے نہ کہ اپنے حد تک ہو۔
چیمبر آف کامرس کے افتتاحی تقریب کے میر محفل صدراسماعیلی کونسل ہنزہ شریف خان نے چیمبر آف کامرس ہنزہ کے صدر و عہدہداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے خطاب میں کہا کہ حضرت محمد ﷺکی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہے ان کی ہدایت اور رہنما کو سامنے رکھتے ہوئے ایمانداری اور خلوص نیت کے ساتھ کاروبار کرے تاکہ اپ کے کاروبار میں برکت ملے، انہوں نے کہا کہ پاک چین سرحدی تجارت بلکہ دیگر ممالک میں کاروبار کرنے والے تجاجر بھی اتحاد و اتفاق اور ایماندای کے ساتھ کام کرے کامیابی اپ کے قدم چومے گی۔ انہوں نے کہا کہ چیمبر آف کامرس کا قیام نیک شگون ہے کسی بھی ادارے کو بنانے آسان ہوتا ہے مگر اس کو کامیابی کے ساتھ ایک دوسرے کے اوپر اعتماد کرنا نہایت مشکل ہوتا ہے اج کے اس دن کے حوالے سے ہم اپ کو بتاتے ہے کہ اس ادارے کو کامیاب بنانے کے لئے بائی لاز اور دیگر قانونی تقاضیوں پر پورا پورا اترنا ہوگا جس سے ادارے کی کامیاب اورمضبوطی ہوگی۔
چیمبر آف کامرس کے افتتاحی تقریب میں شیخ موسیٰ کریمی ،ممبرگلگت بلتستان کونسل ارمان شاہ، صدر چیمبر آف کامرس نگر محمد علی قائد ، بانی رہنما چیمبر آف کامرس حاجی فدا، گلگت بلتستان نیوز پیپرایسوسی ایشن کے صدر ایمان شاہ، راجہ شہباز خان، کرنل ریٹائر عبیداللہ بیگ نے اپنے اپنے خطاب میں کہا کہ اس سے قبل اس سرحد سے جتنا فائدہ اٹھانا تھا، اتنا نہیں اُٹھا سکے ہیں۔ ضلع ہنزہ اور نگر بلکہ گلگت چیمبر آف کامرس سے منسلک تاجروں کو ایک دوسرے کے اوپر اعتماد کرتے ہوئے پرانے اور نئے کاروباریوں کو اپنے ساتھ ملاکر اس موقع سے استفادہ کرناہوگا ، ہمیں آپس کے اختلافات کو دور کرکے صرف باتوں کے حد تک نہیں بلکہ عملی کام کرتے ہوئے بے روز گار نوجوانوں کو اپنے ساتھ ملاتے ہوئے رہنمائی کرتے ہوئے اپنے عوام کو فائدہ دینا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم اتفاق نہیں کرینگے تو دیگر مضبوط تجارتی طبقے علاقے کی معیشت پر قابض ہوجائیں گے۔ پاک چین اکنامک کوریڈور سے فائدہ حاصل کرنے کے لئے ملکر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے اگر ہمارے اتفاق ہوگی تو پاک چین بارڈر سے عوام گلگت بلتستان کو دیگر صوبوں میں جاکر مزدوری کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی اور ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سی پیک کے دروازے پر واقع ضلع ہنزہ اور ضلع نگر کے عوام کی مشکلات حل کرنے میں کردار ادا کرے۔
ہنزہ چیمبر آف کامرس کے صدر دولت کریم نے ہنزہ چیمبر کے قیام میں درپیش مشکلات اور اس کے قیام سے تاجر اور عوام کو ملنے والے فائدوں کے متعلق شرکا کو آگاہ کیا۔ انہوں نے چیمبر کے قیام میں حکومت کے علاوہ جن افراد نے تعاون کیا اور کوشش کی ان تمام کا شکریہ ادا کیا۔
تقریب سے قبل علی آباد میں ڈاکٹر اقبال صوبائی وزیر تعمیرات گلگت بلتستان، صدر اسماعیلی کونسل شریف خان اور دیگر نے ہنزہ چیمبر آف کامرس افس کا باقاعدہ افتتاح کیا جہاں پر نو منتخب صدر دولت کریم نے مہمانوں کا خوش آمدید کرتے ہوئے چیمبر کے اغراض ومقاصد بیان کئے۔