صحت

لیڈی ہیلتھ ورکرز نے اپنے مطالبات کی خاطر ایک بار پھر پولیو مہم کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

ہنزہ (اکرام نجمی) نیشنل پروگرام امپلائز یونین و ہیلتھ ورکرز گلگت بلتستان نے ملازمین کو ہیلتھ الائیڈ الاونس نہ ملنے کی وجہ سے پولیو مہم کا بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا جس کے بعد گلگت بلتستان کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع ہنزہ میں بھی ہیلتھ ورکرز کے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے احتجاج میں شامل لیڈی ہیلتھ ورکرز کا کہنا تھا کہ جب تک ہمارے مطالبات منظور نہیں ہوتے گلگت بلتستان کے تمام اضلاع کی طرح ہنزہ میں بھی پولیو مہم کا بائیکاٹ کیا جائیگا اور یونین کے قائدین کے کال پر عمل کرتے ہوئے احتجاج اور دھرنا اور اپنے بچوں سمیت گلگت کی طرف لانگ مارچ کیا جائیگا ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز ایمانداری کے ساتھ علاقے میں اپنے خدمات سرانجام دے رہے ہیں جبکہ حکومت کی جانب سے ان 2015سے ہم اپنے جائز حق کیلئے درپدر ہے جبکہ ملک کے دیگر صوبوں خصوصا پنجاب میں احتجاج کے بعد ان کا حق دیا گیا ہے ۔

ضلعے میں تمام دوسرے ملازمین کو مراعات دی جارہی ہے لیکن صرف ہیلتھ ورکروں کے ساتھ یہ ناانصافی ہورہی ہے ضلع ہنزہ کے تمام لیڈی ہیلتھ ورکرز یونین کے فیصلے کی مکمل حمایت کرتی ہے اور ہم اپنے حقوق کے خاطر ہر مشکل کا سامنا کرنے کو تیا ر ہیں۔

یاد رہے کہ نیشنل پروگرام امپلائز یونین و ہیلتھ ورکرز گلگت بلتستان نے ملازمین کو ہیلتھ الائیڈ الاونس اور دیگر مراعات نہ ملنے کی وجہ سے پولیو مہم کا بائیکاٹ اور صوبے بھر میں احتجاج کا اعلان کیا ہے اور اس سلسلے میں گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button