داخلوں میںرشتہ داروںکو نوازنے کی خبر درست نہیں، شکایت ہے تو دفتر سے رجوع کریں، ڈائریکٹر کالجز
گلگت (پ ر ) ناظم تعلیمات (کالجز) نے مقامی اخبارات میں نومینیشن کے بارے میں چھپنے والی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ نظامت تعلیمات (کالجز) اور نومینیشن بورڈ شفاف بنیادوں پر مخصوص سیٹوں پر نو مینیشن کرتا ہے۔ کسی رشتہ دار کو نوازنے والی خبر میں کوئی صداقت نہیں ۔ پھر بھی کسی طالب علم یا معزز والدین کو کوئی شکایت ہو تو وہ اخبارات اور سوشل میڈیا میں بیانات دینے کے بجائے سنجیدہ اور پیشہ ورانہ طریقہ کار اپناتے ہوئے متعلقہ دفتر سے رجوع کریں۔ نومینیشن کا طریقہ کار یہ ہے کہ نومینیشن کی عبوری فہرست گلگت اور سکردو کے متعلقہ دفاتر کے نوٹس بورڈ زمیں آویزاں کی جاتی ہے تاکہ طلباء کے جائز اعتراضات کا ازالہ کیا جا سکے۔ انہوں نے مذید کہا کہ نومینیشن بورڈ (میڈیکل اور انجینئرنگ) وزیر تعلیم (چیئر مین)، سیکریٹری تعلیم، سیکریٹری صحت، تینوں ڈویژنز کے ڈائریکٹرز(تعلیم) اور ناظم تعلیمات (کالجز) پر مشتمل ہوتا ہے۔ یہ سب معزز اراکین مکمل شفافیت کا خیال رکھتے ہیں جس سے کسی کی حق تلفی ممکن نہیں ۔