یاسین میں ٹیچر ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ اور سکلز ڈویلپمنٹ سینٹر کا قیام
یاسین (معراج علی عباسی ) قراقرم انٹرنیشنل گلگت بلتستان کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرعطاء اللہ شاہ نے ممبرقانون ساز اسمبلی راجہ جہانذیب ،ڈاکٹرثابت رحیم کے آئی یو غذر کمپس اور یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران کے ہمراہ یاسین کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے یاسین ہندور کے مقام پر ولڈروف پبلک سکول ہندرکے بورڑ آف ڈائریکٹرز سے سے ہونے والی میٹنگ کے بعد ولڈروف پبلک سکول ہندور کو کے آئی یو ٹیچرزٹریننگ انسی ٹیوٹ اینڈ سکیل ڈویلپمنٹ سینٹر کا درجہ دیکر 23مارچ2019 سے ولڈروف پبلک سکول ہندور میں ای سی ڈی اور آئی ٹی ڈپلومہ کے کلاسزشروغ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ولڈروف پبلک سکول کی عمارت اور یہاں کی لوکیشن نیشنل سطح کے ادارئے کی قابل ہے ۔ہم اس سکول کو نیشنل ٹیچرز ٹریننگ انسی ٹیوٹ کے طور پر سامنے لاکر پاکستان بھر کے تعلیمی اداروں سے ٹیچرز ٹریننگ کے لیے اساتذہ کو یاسین لیکر اینگے ۔ ولڈروف پبلک سکول کو ٹیچرز ٹریننگ انسی ٹیوٹ اینڈٹیکنکل سینٹربناکر یہاں مختلف لیول کے ٹیکنکل ڈپلومہ اور سرٹیفیکٹ کورس شروغ کیاجائے گا۔اسکول میں کے آئی یو ٹیچرز سمرکیمپ ،کے ائی یو غذر کمپس کے تمام ٹیکنکل تربیتی کورس کے علاوہ یہاں کے میٹرک اور انڈر میٹرک سطح کے بچوں اور بچیوں کے لیے فنی طربیتکے زریعے نوجوانوں کو ہنرمندبنانے کے لیے نیوٹیک اور اخوت سے معاونت لیا جایگا ۔ اس موقع پر ممبرقانون ساز اسمبلی اراجہ جہانزیب نے کہا کہ ڈاکٹرعطاء اللہ شاہ نے کے ائی یو غذر کمپس کے علاوہ یاسین میں کے آئی یو کے جانب سے ایک نیشنل سطح کا ادارہ بنانے کے لیے جو قدم آٹھا یا اس پر میں عوام یاسین کیجانب سے وائس چانسلر کے آئی یو ڈاکٹرعطاء اللہ شاہ اور اسکے ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں نے یاسین جیسے دورافتادہ علاقے میں ایک قومی سطح کا ٹیکنیکل ادارہ قائم کرکے ہمارئے بچوں کے مستقبل اور علاقے کی تعمیروترقی کو نیا موڈ دیا ہے ۔۔