اہم ترینصحت

پولیو مہم، لیڈی ہیلتھ ورکرز بائیکاٹ، محکمہ صحت نے پلان بی کے تحت مہم شروع کر دیا

ہنزہ ( اجلال حسین ) لیڈی ہیلتھ ورکرز کا پولیو مہم کا ئیکاٹ، محکمہ صحت ہنزہ کے عملے نے برف باری کےباوجود پولیو مہم کے پہلے دن گھر گھر جا کر پولیو کے قطرے پلائیں۔

ڈی سی ہنزہ نے ضلع کے اندورن اور خارجی راستوں پر پولیو مہم کا معائینہ کیا۔

انسداد پولیو مہم میں لیڈی ہیلتھ ورکر ز نے پولیو مہم کے آخری راونڈ میں مطالبات منظور نہ ہونے کی وجہ سے پولیو مہم کا بائیکا ٹ کر دیا ۔ گھر گھر پولیو مہم چلانے والے لیڈی ہیلتھ ورکرز نے سرکاری مراعات سے محروم کرنے کی وجہ سے نہ صرف ہنزہ بلکہ گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں پولیو مہم کا بائیکاٹ کیا۔

2018کے آخری راونڈ میں محکمہ صحت ہنزہ نے پلان بی کے تحت پیرا میڈ یکل سٹاف کے علاوہ آغاخان ہیلتھ سروس کی مدد سے ہنزہ میں پولیو مہم کا افتتاح کیا۔ پیرا میڈیکل سٹاف، محکمہ ہیلتھ کے عملے نے ضلع ہنزہ میں برف باری ککے باوجود مہم میں بڑھ چڑھ کا حصہ لیتے ہوئے سینکڑوں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گئے۔

ڈی سی ہنزہ کیپٹن (ر) سید علی اصغر نے ضلع ہنزہ کے اندورن اور خارجی راستوں پر پولیو مہم کا معائینہ کرتے ہوئے مہم کو تسلی بخش قرار دیا۔ اس موقع پر ڈی سی ہنزہ نے ناصر آباد اور گنش پل پرڈیوٹی دینے والے پولیو اہلکاراور پولیس جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ برف باری کے باوجود ہنزہ آنے اورجانے والے مسافراور نجی گاڑیوں کو چیک کرتے ہوئے پولیو کے قطرے پلا رہے ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button