5 ملازمتیں اور 1145 امیدوار،چلاس میں سج گیا بیروزگاری کا بازار
چلاس(محمدقاسم)چلاس میں بے روزگاری کا جن بے قابو ہو گیا۔بلدیہ چلاس کے صرف پانچ سپروائزر کی پوسٹوں پہ تقرری کے لئے سیکڑوں امیدوار میدان میں اتر آئے۔ 1145 امیدواروں نے ٹسٹ میں حصہ لیا۔ بلدیہ چلاس کے لئے سپروائزر کی بھرتیوں کے حوالے سے ہائی سکول چلاس کے گراونڈ میں سیکٹروں امیدواروں نے حصہ لیا۔ٹسٹ میں حصہ لینے والے امیدواروں کو کہنا ہے کہ صاف شفاف انداز میں ٹسٹ انٹرویو ہوئے تو حقدار کو حق ملے گا مگر آج کل کے سفارشی دور میں میرٹ اور قابلیت کی دھجیاں اڑا کے من پسند افراد کو ترجیح دی جا رہی ہے۔جو کہ میرٹ اور قابل افراد کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالعہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے جس دعووں کی بنیاد پہ ووٹ لیا تھا کہ میرٹ کی بحالی اور کرپشن سے پاک ہماری ترجیح ہے ۔آج دیامر کے بےروزگار نوجوان حکومت سے یہ توقع رکھتے ہیں کہ میرٹ کے تقدس کو پامال نہ کیا جائے گا اور حق ور قابلیت کی بنیاد پہ بھرتیاں عمل میں لائی جائیں گئی۔