خبریں

شگر تا سکردو روڈ کو کنٹریکٹر نے دوسرے کنٹریکٹرز کو کمیشن پر دے دیا

شگر(رپورٹر) شگرسول سوسائٹی سے تعلق افراد نے محکمہ تعمیرات عامہ شگر کے حکام کے ہمراہ شگر تا سکردو زیر تعمیر شاہراہ کا دورہ کیا۔جہاں سرفہ رنگا سے پل کے درمیان تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔اس موقع پر محکمہ تعمیرات عامہ کے ایس ڈی او شاہد علی اور سب انجینئر بابر خان اور روڈ کنٹریکٹر کے سائیٹ ایجنٹ بھی موجود تھے۔

دورے کے دوران انکشاف ہوا کہ روڈ کو کنٹریکٹر کی جانب سے ایجنٹ در ایجنٹ کمیشن پر دیا ہوا ہے اور روڈ کی معیار بھی درست نہیں۔سرفہ رنگا کے لوگوں نے بھی روڈ کی معیار پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ اور کہا کہ یہ روڈ ہمارے مستقبل کیلئے سب سے اہم پرواجیکٹ ہے تاہم ایجنٹ در ایجنٹ کمیشن پر دیئے جانے سے روڈ کی معیار میں بہتری کی امید نہیں۔

سول سوسائٹی سے تعلق افراد نے بھی روڈ کی معیار پر اپنے تحفظات سے محکمہ تعمیرات عامہ کے حکام کو آگاہ کیا۔ اس اہم پروجیکٹ پر کام کرنے کیلئے مشینری کے بجائے روایتی طریقے سے کام کررہے ہیں۔ جس سے نہ صرف معیار میں کمی واقع ہورہا بلکہ اس طرح یہ روڈ بننے میں کئی سال لگیں گے۔ انجینئر ز کی جانب سے یقین دہانی کی گئی کہ روڈ کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ یہ روڈ نہ صرف شگر کی عوام کی سہولت کے خاطر بنارہے ہیں بلکہ یہ سیاحت اور دفاعی اعتبار سے بھی اہمیت کے حامل ہے۔انہوں نے یقین دہانی کرایا کہ لوگوں کی تحفظات کو دور کیا جائے گا۔اور معیار کو یقینی بنایا جائے گا۔اس موقع پرسرفہ رنگا میں پانچ رکنی سول سوسائٹی اور روڈ معائنہ کمیٹی کی تشکیل دی گئی جو وقتا فوقتا سائٹ کا دورہ کرکے معیار کی پڑتال کرتے رہیں گے۔اور ضروت پڑنے پر سول سوسائٹی شگر کو آگاہ کریں گے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button