حادثات

گوجال: بالائی ہنزہ کے گاوں رمنجی میں برفانی چیتے کا مویشیوں پر حملہ، دس سے زائد بکریاں ہلاک

ہنزہ ( بیورو رپورٹ ) بالائی ہنزہ کے گاوں رمینجی میں برفانی چیتے کا مویشوں پر حملہ درجنوں زخمی جبکہ دس سے زائد اچھی نسل کے بکریاں ہلاک کر دئے۔مقامی افراد کے مطابق گزشتہ دنوں بالائی ہنزہ کے دورافتادہ گاوں رمنجی چپورسن کے چراگاہ میں عوام رمنجی کے درجنوں مویشیوں کو برفانی چیتا نے زخمی کر دیا، جبکہ مقامی افراد کے مطابق دس سے زائد اچھی نسل کی بکریوں اس حملے کے بعد ہلاک ہوچکی ہیں۔

جس کی وجہ سے علاقے کے عوام کا لاکھوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔ مقامی عوام نے محکمہ تحفظ جنگلی حیات سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ماہ مسگر کے عوام نے حملہ وار برفانی چیتے کو پکڑ کر محکمہ کے حوالہ کر دیاتھا ہمیں امید ہے کہ محکمہ جنگلی حیات ہمارے اس نقصان کا ازلہ کرنے میں مدد کرئیگی۔ بصورت دیگر اپنی مال مویشی کو بچانے کے خاطر ان برفانی چیتے کو مارنا پڑے گا جس کی پوری ذمہ داری محکمہ پر عائد ہوگی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button