اہم ترین

گلگت بلتستان شدید برفباری کی لپیٹ میں، موسم بہار میں‌ برفانی تودے گرنے کے واقعات میں‌اضافے کا خدشہ

گلگت( سٹاف رپورٹر) گلگت بلتستان ان دنوں شید سردی کی لپیٹ میں ہے شدید سردی کے باعث معلامات زندگی بُری طرح متاثر ہورے ہیں۔ گلگت  ضلع غذر ، ضلع استور ، ضلع غذر ، ضلع ہنزہ ، ضلع نگر اور بلتستان ڈوثیرن میں گزشتہ دو دنوں سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ سب سے زیادہ برف باری ضلع ہنزہ کے بالائی علاقوں میں ہوئی ہے۔ دو دنوں سے جاری برف باری سے نظام زندگی بُر ی طرح متاثر ہو چکی ہے۔

ضلع ہنزہ کے بالائی علاقے شمشال ، چپورسن ، مسگار اور سوست سمیت نواحی علاقوں میں ایک سے ڈیڑھ فٹ تک برف پڑی ہے۔ بعض بالائی علاقوں میں درجہ حرارت منفی 18تک گر چکا ہے ۔برف باری کے باعث ان علاقوں کا دیگر صوبوں سے رابطہ منقطہ ہو چکا ہے ۔ مسگار ، چپورسن اور شمشال کا زمینی رابطہ گلگت بلتستان کے دیگر صوبوں سے منقطع ہے۔

راستے کی بندش سے ان علاقوں میں اشیاء خوردنوش اور ادویات کی قلت کا خدشہ ہے۔ جبکہ شاہراہ قراقرم ہنزہ نگر سکیشن میں بھی برف باری کے باعث ٹریفک معطل ہے ۔ لوگ اپنی مدد آپ کے تحت شاہراہ قراقرم پر مٹی دال کر راستے بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کسی حادثے سے بچنے سے ضلعی انتظامیہ ہنزہ نے شاہراہ قراقرم پر غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے کی ہدایات جاری کی ہے۔

زیادہ برفباری ہونے کی وجہ سے خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ موسم بہار میں درجہ حرارت میں اضافے کے ساتھ برفانی تودے گرنے کے واقعات بھی بہت زیادہ حد تک بڑھ سکتے ہیں، جس سے جانی اور مالی نقصان کا خطرہ لاحق ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button