خبریں

امریکی شہری نے ایک لاکھ ڈالرز کے عوض استور مارخور کا شکار کر لیا

استور ( سبخان سہیل ) ایک ماہ قبل حکومت گلگت بلتستان کی جانب سے جاری شدہ پرمٹ پر آج استور بونجی میں امریکی شہریت رکھنے والا جون لی  نے کامیاب  استور مارخور کاشکار کیا ۔محکمہ وائٹ لایف استور کے ڈی ایف او زاہد اللہ کے مطابق امریکی شخص جون لی نے ایک لاکھ یو ایس ڈالر حکومت گلگت بلتستان کو اداء کرکے باقاعدہ پرمٹ لیا تھا آج استور بونجی میں کامیاب شکار کیا شکار کیے جانے والے مارخور کے43انچ سنگ ہیں ۔۔محکمہ وائٹ لایف گلگت بلتستان کی پالیسی کے مطابق شکار کا 80 فیصد لوکل کمونٹی کو ملے گا جبکہ %20فیصد رقم گورنمنٹ آف گلگت بلتستان کے پاس جمع ہوگی ۔۔استور مارخور پوری گلگت بلتستان کا سب سے مہنگا مارخور کے طور پر جانا جاتا ہے اس مارخور کے شکار کے لیے باقاعدہ محکمےزریعے نیلامی ہوتی ہے جس میں باقاعدہ بولی لگتی ہے اس سال امریکی شہری جون لی نے ایک لاکھ یو ایس ڈالر میں بولی دی تھی جو کہ آج بونجی کے نالے میں میں کامیاب شکار کیا ہے

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button