عوامی مسائل
محکمہ برقیات شگر بنیادی سہولیات سے محروم
شگر(نامہ نگار)شگر کو ضلع بنے 4سال بیت گئے تاہم محکمہ برقیات شگر کوسہولیات مل سکیں، نہ ہی کمپلین اہلکاروں کو گاڑی مل سکیں۔جبکہ ٹرانسفرمروں پر فیوز کی حالت بھی قابل رحم ہے۔برقیات شگرکے اہلکار شدید سردی میں بھی پیدل چل کر کمپلین ٹھیک کرنے پر مجبورہیں۔جس کی وجہ سے دور دراز علاقوں میں کمپلین ٹھیک کرنے میں گھنٹوں لگنا معمول بن گیا ۔
ذرائع کے مطابق ضلعی ہیڈکوارٹربجلی کی ترسیل کیلئے ملازمین کو دن میں کم از کم چار سے پانچ کلومیٹر پیدل سفر کرنا پڑتا ہے۔ ان کیلئے ابھی کوئی گاڑی نہ مل سکا۔جبکہ ایمرجنسی کی صورت میں فوری پہنچنے کیلئے کوئی بندوبست نہیں۔جس کی وجہ سے کمپلین ٹھیک کرنے میں دیر ہونا معمول بن چکا ہے۔