ہنزہ: محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے زرعی و دیگر مشینری کے نرخوں میں 10فیصداضافہ کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا
ہنزہ ( اجلال حسین ) محکمہ ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن ہنزہ نے 10فیصداضافہ کے ساتھ نرخنامہ برائے زرعی و دیگر مشینری کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا۔ جس کے تحت تھریشنگ اورہل چلانے وا لی مشین کا نیا ریٹ 10فیصد اضافے کے بعد1538فی گھنٹہ اور26روپے فی منٹ مقرر کر دیا گیا۔
بھاری کام کاج کے لئے ویل ایکسکویٹرHP123ہٹاچی4055 فی گھنٹہ اور68روپے فی منٹ کر دیا گیا ہیں۔
محکمہ ہذا کیجانب سے جاری شدہ نرخنامے کے مطابق ٹریکٹر ماڈل 2013.385MFفی گھنٹہ700جبکہ ماڈل پرانا ٹریکٹر MF.385کا فی گھنٹہ ریٹ 636مقرر کر دیا۔
ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن آفیسر ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ضلع ہنزہ سید یاسیر حسین کی جانب سے جاری شدہ حکم نامہ یکم فروری2019ء سے نافذ العمل ہوگا۔
انہوں نے زمینداروں کے علاوہ دیگر افراد یا کنٹریکٹرز جو درج بالا ٹرانسپورٹ یا مشینری کو استعمال میں لاتے ہیں مقرر کردہ ریٹ سے اضافہ لینے کی کوشش کی گئی تو محکمہ ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن ضلع ہنزہ کے دفتر ، عملے کو اطلاع دینے کے علاوہ اس فون نمبر05813920185پر رابطہ بھی کر سکتے ہیں۔