تعلیم

’’ اثر‘‘ سروے کے مطابق تعلیمی اشاریے کافی حوصلہ افزا ہیں، سیکریٹری تعلیم

گلگت ( پ ر ) سیکریٹری تعلیم گلگت بلتستان نجیب عالم صاحب نے ڈی جی سکولز گلگت بلتستان مجید خان اور ڈائریکٹر ایجوکیشن کالجز گلگت بلتستان پروفیسر منظور کریم کی جانب سے دی گئی بریفنگ کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم و تربیت سماجی تبدیلی اور ترقی کی کنجی ہے اور معیاری تعلیم کی اصل کنجی ECD ہے۔ لہٰذا ہم سب کی بھر پور توجہ ECD اور پرائمری تعلیم پر مرکوز ہونا ناگزیر ہے۔اس ضمن میں ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں جس کے دُور رس نتائج برآمد ہونگے۔درس و تدریس کا پیشہ، پیشہء پیغمبری ہے۔ اس شعبے میں ملازمت ایک بہت بڑی نیکی ہے۔ ہمیں دوسرے اداروں کے لیے رول ماڈل بننے کی اشد ضرورت ہے۔ ہم سب اگر مشنری اپروچ کے ساتھ ا پنے فرائضِ منصبی بروئے کار لائیں گے تو نیک مقاصد میں کامیاب ہو سکیں گے۔ اس مقدس شعبے میں خدمات سر انجام دینا میں اپنی خوش قسمتی سمجھتا ہوں ۔ محکمہء تعلیم کے جملہ مسائل کے حل کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کیا جارہا ہے۔ہم ایک مثالی اصلاحاتی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔ ان اصلاحات (Reforms) کو عملی صورت دینے کے لیے ضررورت اس امر کی ہے کہ گلگت بلتستان کے تمام شراکت دار (Stakeholders) ہمارے شانہ بشانہ ہوں۔معاشرے کے تمام طبقات کے تعاون سے ہی ہم نسلِ نو اور مستقبل کے معماروں کو اعلیٰ اوصاف کے حامل انسان اور محب وطن شہری بنا سکتے ہیں۔

سیکریٹری تعلیم گلگت بلتستان نجیب عالم نے اس موقع پر محکمہء تعلیم کے تمام ذمہ داران کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ اساتذہء کرام اور آپ سب کی محنت سے نتائج میں بہتری آتی جارہی ہے اور حالیہ’’ اثر‘‘ کے سروے کے مطابق تعلیمی اشارعے کافی حوصلہ افزا ہیں۔اس کے لیے آپ سب مبارک باد کے مستحق ہیں۔ لیکن ہمیں مذید محنت، خلوصِ دل اور ایک وژن کے ساتھ کام کرنے کی اب بھی ضرورت ہے تاکہ محکمہء تعلیم گلگت بلتستان کو ایک مثالی ادارہ بنایا جاسکے اور معیارِ تعلیم اور تربیت کو دوام بخشنے کے ساتھ ساتھ دھرتی ماں میں امن، ترقی اور خوشحالی کی آبیاری کی جاسکے۔

بریفنگ میں محکمہء تعلیم کے ذمہ دار اہلکاروں نے شرکت کی۔

سیکریٹری تعلیم گلگت بلتستان نے مسائل کے حل اور اصلاحی ایجنڈے کی تکمیل کے لیے متعلقہ اہلکاروں کو موقع پر ہی ذمہ داریاں تفویض کیں اور وقتِ مقررہ پر امور نمٹا نے کی ہدایت کی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button