استور: دور افتادہ علاقہ میر ملک لنک روڈ تین ماہ سے بند، اشیاء خوردنوش اور جانوروں کیلئے چارے کی قلت کا سامنا
استور (عبدالوہاب ربانی ناصر) ضلع استور کے دور افتادہ ایریا میر ملک میں اشیاء خوردنوش اور جانوروں کیلئے چارہ کی قلت ۔ روڈ تین ماہ سے بند لوگ گھروں تک محصور اور عوام ضلعی انتظامیہ کے خلاف سراپا احتجاج ۔
تفصیلات کے مطابق میر ملک کے ایریا اور آخر ی گاوں گزیر بالاو پائین کے عوام کا برف باری کی وجہ سے ہیڈ کوراٹر سے زمینی رابطہ منقطع اور غذائی قلت کی وجہ سے عوام کو پرشیانی کا سامنا ہیں ۔
ان خیالات کا اظہار میر ملک کے وفد مولانا عبدالودود، نمبردار محمد شریف ،ریحان ملک ،محد شفی و عیسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ میر ملک ایریا کے آخری گاوں گزیر سے 12 گھنٹے کا پیدل سفر کر کے رٹو پہنچ گئے ہیں ۔ روڈ بند ہونے کی وجہ سے حاملہ خواتین اور دیگر بیمار لوگوں کو ہیڈ کوارٹر لانے میں پریشانی کا سامنا۔ ایل ایچ وی کا علاقے سے غائب ہونے سے مشکلات میں مزید اضافہ ۔
عمائدین کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کےنوٹس میں لانے کے باوجود تاحال روڈ کھولنے کے حوالے سے کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔
22فروری کو گاوں پھوپھن میں برفانی تودہ گرنے سے 4 گھر، متعددجانور اور جانوروں کے لیئےچارے کو مکمل نقصان ہوا ۔اس سال برف زیادہ پڑنے اور وقت سے پہلے برف باری کی وجہ سے گھاس کی بھی قلت پیدا ہوئی ہیں جسکی وجہ سے جانوروں کا نقصان ہونے کا خدشہ ہیں۔ نہوں نے مزید کہا کہ اگر فلفور روڈ کو نہیں کھولاگیا تو غذائی قلت اور مختلف مسائل کی وجہ سے انسانی جانوں کا نقصانکا خدشہ ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ خدانخواستہ انسانی جانوں کا نقصان ہونے کی صورت میں ضلعی انتظامیہ ذزمدار ہو گی ۔ ہم صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہے کہ فوری طور پرذمہ داروں کے خلاف ایکشن لیا جائے اورہنگامی بنیاد وں پر روڈ کھولنے کے ہدایات جاری کریں ۔